Delhi Blast Al-Falah University On Agencies Radar : لال قلعہ دھماکہ کیس کی تفتیش فریدآباد پہنچی، الٰفلاح یونیورسٹی ایجنسیوں کے رڈار پر، پروفیسر و طلبہ سے پوچھ گچھ جاری، چھ گرفتار
دہلی کے تاریخی لال قلعہ کے قریب پیر 10 نومبر کی شام ہونے والے خوفناک دھماکے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔ اب اس واقعے کی تفتیش ایک نئے موڑ پر پہنچ گئی ہے۔ تفتیشی ایجنسیاں اب اس معاملے کی ڈور فریدآباد کے دھوج علاقے تک لے گئی ہیں، جہاں الٰفلاح یونیورسٹی پولیس کے رڈار پر ہے۔
Opinion Polls Of 2015 and 2020 in Bihar are Wrong : اوپینین پول بمقابلہ رزلٹ: بہار میں 2000 سے 2020 تک ایگزٹ پول زیادہ تر غلط، جانیں پانچ اسمبلی انتخابات کی پوری کہانی
بہار اسمبلی انتخابات ہمیشہ سے سیاسی تجزیہ کاروں کے لیے پہیلی رہا ہے۔ اوپینین پول اور اصل رزلٹ کے درمیان اکثر بڑا فرق دیکھا گیا ہے۔ 2000 سے 2020 تک ریاست میں ہوئے پانچ اسمبلی انتخابات نے یہ ثابت کیا ہے کہ بہار کے ووٹر اکثر ماہرین کے اندازے کو الٹا ثابت کر دیتے ہیں۔
Exit Polls predict return of Nitish Kumar and NDA in Bihar: بہار اسمبلی انتخاب کے ایگزٹ پول میں این ڈی ای کی واپسی کا اشارہ، نتیش کمار کی قیادت میں واضح اکثریت کی پیش گوئی
مختلف سروے اداروں نے اپنی پیش گوئیوں میں این ڈی اے کو واضح اکثریت کے ساتھ 130 سے 160 نشستیں دینے کا امکان ظاہر کیا ہے، جبکہ مہاگٹھ بندھن تمام وعدوں اور تبدیلی کے دعوؤں کے باوجود 70 سے 100 نشستوں کے درمیان محدود رہ سکتا ہے۔
Amit Shah conducts another high-level security meet: دہلی دھماکے کے بعد امت شاہ کی ایک اور اعلیٰ سطحی سکیورٹی میٹنگ، کیس این آئی اے کے حوالے، مشترکہ تحقیقات جاری
ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی جائزے کے دوران اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ کیا دھماکے کا تعلق پیر کو فرید آباد سے بڑی مقدار میں برآمد ہونے والے دھماکہ خیز مواد سے ہے۔ این آئی اے اور ایف ایس ایل کی ٹیموں نے منگل کی صبح دوبارہ جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور مزید فورینسک ثبوت اکٹھے کیے۔
Bihar Records Bumper Voter Turnout : بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں شام 5 بجے تک 67.14 فیصد ریکارڈ ووٹنگ
بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹروں نے جمہوریت کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے شام 5 بجے تک 67.14 فیصد کی شاندار پولنگ درج کروائی۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے مطابق یہ شرح پہلے مرحلے کے مقابلے میں بھی زیادہ ہے، جس نے ریاست میں انتخابی جوش کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔
PM Modi Bhutan King Talks in Thimphu : وزیر اعظم مودی اور بھوٹان کے بادشاہ کے درمیان وفدسطح کی بات چیت، رابطے، تجارت اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط کرنے کے نئے اقدامات کا اعلان
بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے دو روزہ سرکاری دورۂ بھوٹان کے دوران بھوٹان کے بادشاہ جگمے کھیسر نامگیال وانگچوک کے ساتھ تھمپو میں وفد سطح کی بات چیت کی۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، رابطہ کاری، اقتصادی شراکت داری، ڈیجیٹل تعاون اور ثقافتی رشتوں کو مزید گہرا کرنے کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Prayer meeting in memory of late Rajesh Rai in Delhi: دہلی میں آنجہانی راجیش رائے کی یاد میں دعائیہ اجتماع، بڑے بھائی کو یاد کرکے جذباتی ہوگئے سی ایم ڈی اُپیندر رائے، ان مشہور شخصیات نے کیا تعزیت کا اظہار
آج راجدھانی دہلی میں آنجہانی راجیش رائے کی یاد میں ایک دعائیہ اجلاس منعقد کیا گیا، جو بھارت ایکسپریس کے چیئرمین، منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایڈیٹر اُپیندر رائے کے بڑے بھائی ہیں۔ کلکی دھام کے پیٹھادھیشور آچاریہ پرمود کرشنم، شاعر کمار وشواس، آچاریہ پون ترپاٹھی اور دیگر معززین نے شرکت کی۔
India Worlds 3rd Largest Consumer Market : بھارت 2026 تک دنیا کا تیسرا سب سے بڑا کنزیومر مارکٹ بننے کی راہ پر: رپورٹ
بین الاقوامی مالیاتی ادارے یو بی ایس کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، بھارت عالمی معیشت میں تیزی سے ابھرتی ہوئی طاقت کے طور پر اپنی پوزیشن مضبوط کر رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ رفتار برقرار رہی تو بھارت 2026 تک دنیا کی تیسری سب سے بڑی کنزیومر (صارف) مارکٹ اور 2028 تک تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔
Bihar records 60.40% polling till 3 pm: بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں شام 3 بجے تک 60.40 فیصد پولنگ، کشن گنج میں سب سے زیادہ اور نوادہ میں سب سے کم ووٹنگ
دوسرے مرحلے کے دوران کشن گنج نے 66.10 فیصد پولنگ کے ساتھ سب سے آگے رہتے ہوئے تمام اضلاع کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس کے بعد پورنیہ میں 64.22 فیصد، کٹیہار میں 63.80 فیصد، جموئی میں 63.33 فیصد اور بانکا میں 63.03 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔
Delhi Blast: ‘’عمر ایسا انسان تھا…‘‘، دہلی دھماکے کے مشتبہ شخص کے اہلِ خانہ کا بیان
پیشہ کے لحاظ سے ڈاکٹر عمر النبی مبینہ طور پر اُس کار میں موجود تھا جو دہلی کے لال قلعہ کے قریب دھماکے کا شکار ہوئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں عمر کو گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس کا تعلق فرید آباد کے ایک دہشت گرد نیٹ ورک سے بھی ہو سکتا ہے۔





