Bharat Express DD Free Dish

Prayer meeting in memory of late Rajesh Rai in Delhi: دہلی میں آنجہانی راجیش رائے کی یاد میں دعائیہ اجتماع، بڑے بھائی کو یاد کرکے جذباتی ہوگئے سی ایم ڈی اُپیندر رائے، ان مشہور شخصیات نے کیا تعزیت کا اظہار

آج راجدھانی دہلی میں آنجہانی راجیش رائے کی یاد میں ایک دعائیہ اجلاس منعقد کیا گیا، جو بھارت ایکسپریس کے چیئرمین، منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایڈیٹر اُپیندر رائے کے بڑے بھائی ہیں۔ کلکی دھام کے پیٹھادھیشور آچاریہ پرمود کرشنم، شاعر کمار وشواس، آچاریہ پون ترپاٹھی اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

آج راجدھانی دہلی کے چنمےمشن کیمپس میں بھارت ایکسپریس کے چیئرمین، منیجنگ ڈائریکٹر اور ایڈیٹر ان چیف اُپیندر رائے کے بڑے بھائی آنجہانی راجیش رائے کی یاد میں ایک جذباتی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ 25 اکتوبر کو دہلی کے ایک اسپتال میں ان کے انتقال کے بعد، تیرہویں دن کی رسومات 7 نومبر کو ان کے آبائی گاؤں شیر پور کلاں، غازی پور میں منعقد کی گئیں۔ آج کی دعائیہ تقریب خاندان، دوستوں اور معززین کے لیے آنجہانی راجیش رائے کی سادگی، ایمانداری اور سنت جیسی زندگی کو یاد کرنے کا موقع بنی۔ اس دوران، سی ایم ڈی اُپیندر رائے نے اپنے بڑے بھائی کو یاد کرتے ہوئے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا جس نے وہاں موجود سبھی لوگوں کو جذباتی کردیا۔

سی ایم ڈی اُپیندر رائے کا دلی تعزیتی پیغام

دعائیہ تقریب کے دوران، سی ایم ڈی اُپیندر رائے نے اپنے بڑے بھائی ’گڈو بھائی‘ کو یاد کرتے ہوئے کہا ’’گڈو بھائی کی موت کے وقت میں بے بس تھا، میں گڈو بھائی کی یاد میں رو نہیں پایالیکن ان کے چلے جانے سے مجھے بہت رنج ہوا۔‘‘

انہوں نے باہمی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’پانچ بھائیوں اور دو بہنوں کے درمیان گڈو بھیا سب سے زیادہ نرم مزاج، سادہ لوح اور ایماندار انسان تھے۔ وہ مجھ سے سات سال بڑے تھے۔ گاؤں اور رشتے داری گڈو بھیا ہی سنبھالتے تھے۔گڈو بھیا فطرتاً سنت تھے، سادھو تھے۔‘‘

سی ایم ڈی اُپیندر رائے نے مزید کہا ’’ہمارے سب سے بڑے بھائی ایک کالج میں پرنسپل ہیں۔ ان کے بعد دو بہنیں، پھر راجیش بھائی گڈو بھائی تھے۔‘‘

انہوں نے اپنے بھائی کی وفات کے بعد موصول ہونے والے پیغامات کو یاد کرتے ہوئے جذباتی انداز میں کہا، ’’ میرے بھائی کی وفات پر مہاراشٹر کے سی ایم دیویندر فڑنویس، کانگریس صدر کھڑگے، راہل گاندھی اور انوپریہ پٹیل نے تعزیت کااظہار کیا۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا تعزیت کے لیے میرے گھر آئے۔‘‘

انہوں نے اپنے مرحوم بھائی کی خوبیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ’’ہم بھائیوں اور بہنوں میں گڈو بھائی کو کچھ نہیں چاہیے تھا۔ مجھے لگتا ہے کہ انسانوں کی سب سے اچھی خوبی یہی ہے۔‘‘ سی ایم ڈی اُپیندر رائے نے خود کو خاندان کا سب سے اچھاسننے والا بتاتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’’میں خاندان میں سب سے اچھا سننے والا ہوں حالانکہ میرے دوست اور خیر خواہوں کا کہنا ہے کہ میں تھوڑا بہت اچھا بولنے لگا ہوں۔‘‘ ان کی باتوں نے وہاں موجود ہر شخص کو بہت متاثر کیا۔

معززین کا خراج تحسین اور اظہار تعزیت

دعائیہ تقریب میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے خصوصی طور پر اہل خانہ سے ملاقات کی اور اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے غم کی اس گھڑی میں اہل خانہ کو تسلی دی اور کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں وہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ معروف شاعر اور کہانی کار کمار وشواس نے اُپیندر رائے کو ڈھارس بندھاتے ہوئے تعزیت کا جذباتی پیغام پیش کیا۔ ان کے علاوہ جنتا دل (یونائیٹڈ) کے رہنما کے سی تیاگی، آچاریہ پون ترپاٹھی، سماج وادی پارٹی کے رہنما نیرج شیکھر، ہرش وردھن، کلکی دھام کے پیٹھا دھیشورآچاریہ پرمود کرشنم اور صحافتی دنیا کی کئی اہم شخصیات نے اس دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔ سبھی نے آنجہانی راجیش رائے کو دلی خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے تعاون کو یاد کیا۔

سی ایم ڈی اُپیندر رائے کی رہائش گاہ پر منعقدہ تعزیتی تقریب میں آچاریہ پون ترپاٹھی اور دیگر نے بھی خاندان کے ساتھ وقت بتایا۔ چنمے مشن میں ہوئی مرکزی تقریب کے دوران حاضرین آنجہانی راجیش رائے کی تصویر پر ہار پہناتے ہوئے نظر آئے، جہاں پھولوں سے مزین ایک فریم اور چراغوں کی روشنی نے ماحول کو مزید باوقار بنادیا۔

نکھل بیری کی سریلی پرفارمنس نے حاضرین کے دل موہ لیے

تقریب کی ایک خاص بات نکھل ایوارڈ یافتہ گلوکار نکھل بیری کی جذباتی پرفارمنس تھی۔ انہوں نے’’جیون کی پربھو سانجھ ڈھیلی ہے، اب تو شرن میں لے لو…..‘‘ اور ’’ہمیں راستوں کی ضرورت نہیں ہے، ہمیں تیرے پیروں کے نشاں مل گئے ہیں…‘‘ جیسے بھجن سے سامعین کو مسحور کر دیا۔ ان مدھر دھنوں کو سن کر وہاں موجود ہر کوئی جذباتی ہوگیااور بہت سے لوگوں کی آنکھیں نم ہوگئیں۔ یہ پیشکش تقریب کے اختتام کو مزید باوقار بنا گئی۔

سی ایم ڈی اُپیندر رائے کے سوشل میڈیا ہینڈل (ٹوئیٹر) پر اس دعائیہ تقریب کی براہ راست نشریات کو شیئر کیا گیا جس سے جڑ کر بہت سے لوگوں نے آنجہانی راجیش رائے کو خراج عقیدت پیش کی۔ اس تقریب نے نہ صرف خاندان کے زخموں پر مرحم لگایا بلکہ آنجہانی راجیش رائے کی زندگی کے فلسفے کو نئی نسل تک پہنچانے کا کام بھی کیا۔

بھارت ایکسپریس خاندان غم کی اس گھڑی میں تمام خیر خواہوں کا شکریہ ادا کرتا ہے۔ آنجہانی راجیش رائے کی یادیں امر رہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read