Bharat Express DD Free Dish

PM Modi Bhutan Visit: وزیراعظم نریندر مودی بھوٹان کے دو روزہ دورے پر، پناتسانگچو-دوم ہائیڈرو پاور منصوبے کا  کریں گے افتتاح

2014 میں جب نریندر مودی پہلی مرتبہ وزیراعظم بنے تھے، تو ان کا پہلا غیر ملکی دورہ بھی بھوٹان کا ہی تھا۔ بعد ازاں 2019 میں دوسری مدت کے آغاز پر بھی انہوں نے بھوٹان کا سرکاری دورہ کیا۔

ھارت کے وزیراعظم نریندر مودی دو روزہ سرکاری دورے پر پیر کو بھوٹان پہنچ گئے۔ ان کا یہ دورہ 11 اور 12 نومبر تک جاری رہے گا۔ روانگی سے قبل وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا،“میں بھوٹان کے لیے روانہ ہو رہا ہوں جہاں مختلف پروگراموں میں شرکت کروں گا۔ یہ دورہ اس موقع پر ہو رہا ہے، جب بھوٹان اپنے چوتھے مہاراجہ کی 70ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ میں بھوٹان کے مہاراجہ، چوتھے مہاراجہ اور وزیراعظم تشرنگ ٹوبگے کے ساتھ بات چیت ہوگی۔ ہماری توانائی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے لیے پناتسانگچو -II ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔ یہ دورہ بھارت اور بھوٹان کے دو طرفہ تعلقات میں نئی تاریخ رقم  کرے گا۔”


اپنے دورے کے دوران وزیراعظم مودی تھمپو کے تاشیچھوڈزونگمیں گوتم بدھ کے مقدس آثار کا  دورہ کریں گے اور ان کی پوجا کریں گے۔ وہ بھوٹان کی شاہی حکومت کی جانب سے منعقد کیے جانے والے عالمی امن پراتھنا مہوتسو میں بھی شرکت کریں گے۔

بھارت اور بھوٹان بدھ مت کی روحانی روایت کے ذریعے گہرے طور پر جڑے ہوئے ہیں۔ دونوں ملک اس مشترکہ وراثت پر فخر کرتے ہیں۔ بھوٹان سے ہر سال بڑی تعداد میں عقیدت مند اور زائرین بھارت کے بودھ مقامات  بودھ گیا، راجگیر، نالندہ، سکم، ادے گری، سارناتھ اور دیگر مقدس مقامات  کا سفر کرتے ہیں۔

بھارت اور بھوٹان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر راجگیر میں ایک بھوٹانی مندر کی تعمیر کے لیے سنگِ بنیاد رکھا گیا تھا، جس کی رسمی افتتاحی تقریب ستمبر 2025 میں منعقد ہوئی۔

2014 میں جب نریندر مودی پہلی مرتبہ وزیراعظم بنے تھے، تو ان کا پہلا غیر ملکی دورہ بھی بھوٹان کا ہی تھا۔ بعد ازاں 2019 میں دوسری مدت کے آغاز پر بھی انہوں نے بھوٹان کا سرکاری دورہ کیا۔

مارچ 2024 میں مودی کے تاریخی دورے کے دوران بھوٹان کے بادشاہ نے انہیں ملک کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز “آرڈر آف دی درک گیالپو” سے نوازا تھا۔ مودی یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے غیر ملکی رہنما ہیں۔

بھارت حکومت کے مطابق بھگوان بدھ کے مقدس تبرکات کی عوامی زیارت 8 سے 18 نومبر تک بھوٹان میں جاری رہے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read