Tej Pratap warns on Family Dispute: لالو خاندان میں اختلاف ہوئے شدید، بہن روہنی آچاریہ کی بے عزتی پر بھائی تیج پرتاب کی سخت تنبیہ، ’’جے چندوں‘‘ کو کیا خبردار
بہار اسمبلی انتخابات میں مہاگٹھ بندھن کی شکست کے بعد لالو خاندان میں تنازع گہرا ہوتا جارہا ہے۔ روہنی نے سیاست اور خاندان سے دوری اختیار کرلی ہے جس پر تیج پرتاپ نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
No house should have a daughter-sister like me: ’’دعا ہے کہ کوئی بھی میری راہ پر نہ چلے‘‘—روہنی آچاریہ کا خاندان پر سنگین الزامات کے ساتھ جذباتی بیان
لالو پرساد یادو کی بیٹی نے بے عزتی، دھمکیوں اور گھر سے نکالے جانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ایک بیٹی کو یتیم بنا دیا گیا۔ آر جے ڈی کی خاموشی نے سوالات بڑھا دیے ہیں اور روہنی کے الزام کو تقویت بھی مل رہی ہے۔
Bihar Assembly Elections: بہار اسمبلی انتخابات 2025 میں مسلم امیدواروں کی نمائندگی میں آئی تاریخی حد تک کمی، 243 اسمبلی حلقوں میں میں صرف 11 امیدوار ہوئے کامیاب
بہار کے انتخابات میں جیتنے والے مسلم امیدواروں کی تعداد کم ہو کر 11 رہ گئی، جو پچھلے انتخابات کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہے۔ مسلم کمیونٹی ریاست کی آبادی کا تقریباً 17 فیصد ہے، لیکن اسمبلی میں ان کا حصہ صرف 4.5 فیصد رہ گیا ہے جس پر غوروفکر کرنے کی ضرورت ہے۔
JDU’s poster after victory: بہار میں نتیش کمار ہی ہوں گے این ڈی اے کے وزیر اعلیٰ؟ جے ڈی یو کے پوسٹر نے چھیڑ دی سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث
این ڈی اے نے ابھی تک چیف منسٹر کے نام کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔ بی جے پی، جے ڈی یو، ایل جے پی (رام ولاس)، ایچ اے ایم اور آر ایل ایم سمیت اتحاد کی اتحادی جماعتوں کے سرکردہ لیڈران جلد ہی قیادت پر فیصلہ کرنے کے لیے ملاقات کریں گے
Lal Quila Metro Station reopen: دہلی دھماکے کے پانچ دن بعد دوبارہ کھولے گئے لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے تمام دروازے
احتیاطی بندش کے بعد میٹرو اسٹیشن مکمل طور پر بحال کردیا گیا ہے۔ لال قلعہ دھماکے کے بعد دہلی میں سکیورٹی سخت ہے اور حساس مقامات پر مسلسل نگرانی جاری ہے۔ میٹرو اسٹیشن کی مکمل بحالی سے عام شہریوں کو بڑی سہولت میسر آئی ہے، تاہم انتظامیہ نے احتیاطی تدابیر برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔
Tribute to Babu Genda Singh: ’’سایہ دار درخت کی مانند تھے بابو گیندا سنگھ، زندگی بھر کی عوام کی خدمت‘‘ مجاہد آزادی کی برسی پر سی ایم ڈی اپیندر رائے کا خطاب
بابو گیندا سنگھ 1905 میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ 1942 کی ہندوستان چھوڑو تحریک میں سرگرم تھے اور سودیشی کو فروغ دیا۔ وہ 1952 میں ایم ایل اے بنے، پھر ممبر پارلیمنٹ اور وزیر رہے۔ ان کا انتقال 1985 میں ہوا۔ یہ اجتماع ان کی وراثت کو زندہ رکھنے کی ایک کوشش تھی،
Delhi AQI Update: دہلی میں آلودگی سے حالت خراب، زہریلی ہوا میں سانس لینا ہوا مشکل ،اے کیوآئی 500 کے پار
GRAP-3 فی الحال دارالحکومت دہلی میں نافذ ہے، لیکن اس کے باوجود ہوا کا معیار بہتر نہیں ہو رہا ہے۔ اس لیے اس میں آئندہ چند روز تک توسیع کی جا سکتی ہے۔ دہلی حکومت نے لوگوں کو صرف پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
Chandan Sand Joins SpiceJet Board: چندن سینڈ کی اسپائس جیٹ کے بورڈ میں انٹری، 2001 میں ایگزیکٹو سے شروع ہوا سفر، اب سنبھالیں گے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا عہدہ
اسپائس جیٹ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر اجے سنگھ نے چندن سینڈ کو سپائس جیٹ بورڈ میں ان کی تقرری پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کے ساتھ چندن سینڈ کی دیرینہ وابستگی اور اس کی متنوع مہارت انہیں ہمارے بورڈ کا ایک قابل قدر رکن بناتی ہے،
G-20 Summit: جی-20 سربراہی اجلاس میں پی ایم مودی اور صدر رامافوسا بھارت–جنوبی افریقہ شراکت کو مزید مضبوط کریں گے: جنوبی افریقی ہائی کمشنر
ہائی کمشنر سوکلال نے زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی جنوب کے ممالک ہونے کے ناطے بھارت اور جنوبی افریقہ دونوں نے استحصال اور نوآبادیات کا سامنا کیا ہے اور ایک مشکل ماضی سے گزر کر ابھرے ہیں، لیکن آج دونوں ممالک عالمی جنوب کے نمایاں لیڈران ہیں۔ ہم متعدد عالمی جنوب کے فورمز کے رکن ہیں۔ برکس ایک انتہائی اہم پلیٹ فارم ہے جہاں ہم اپنے دیگر برکس شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔
Bihar Politics: ’’اب میرا کوئی خاندان نہیں، تیجسوی یادو سے پوچھیں سوال ، مجھےنکالا گھر سے …‘‘، ناراض روہنی آچاریہ کی ویڈیو سامنے آئی
روہنی آچاریہ نے سیاست سے استعفیٰ دینے اور خاندان سے علیحدگی کے بارے میں کہا کہ اب میرا کوئی خاندان نہیں ہے۔ میرے بھائیوں نے مجھے الگ کر دیا ہے۔ وہ ذمہ داری نہیں لینا چاہتے۔ پورا ملک پوچھ رہا ہے کہ پارٹی کیوں ناکام ہوئی۔





