Bharat Express

قومی

یونیورسٹی کو مرکزی یونیورسٹی تسلیم کیے جانے کے بعد پہلی بار کانووکیشن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر صدر دروپدی مرمو نے بھی جلسے سے خطاب کیا۔

بی جے پی لیڈر ٹی راجہ سنگھ  کا بھی بیان سامنے آیا ہے ۔انہوں نے راجپوت کرنی سینا کے قومی صدرکی ہلاکت پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس نے سکھ دیو کو مارا اسے اس کی زبان میں جواب دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو اس بات کی تحقیقات کرنی چاہئے کہ کیا اس قتل کے پیچھے پی ایف آئی اور آئی ایس آئی کی سازش ہے؟

چیف جسٹس سنجے کمار مشرا اور جسٹس آنندا سین کی ڈویژن بنچ میں ریاستی حکومت کی طرف سے ایڈوکیٹ جنرل راجیو رنجن اور ایڈوکیٹ پیوش چتریش نے کیس پیش کیا۔

تلنگانہ کانگریس کے 54 سالہ لیڈر ریونت ریڈی نے کانگریس کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ حالانکہ ان کو یہاں تک پہنچنے کے لئے اپنے سفر میں پارٹی کے اندر سے ہی اختلافات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ الائنس کی میٹنگ بدھ کے روز ہونی تھی، جو ملتوی ہوگئی ہے۔ کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے دہلی میں 6 دسمبر کو یہ میٹنگ بلائی تھی۔

مندرا پورٹ کی اس سروس کو تمام مسابقتی بندرگاہوں سے واضح طورپربہترسمجھا جاتا ہے۔ اڈانی گروپ موندرا پورٹ میں ترقی، توسیع اورسرمایہ کاری کی حکمت عملی پرکام کررہا ہے۔

حال ہی میں پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد میٹنگ میں شامل ہونے سے کئی لیڈران نے انکار کردیا ہے۔ یہ انڈیا اتحاد کے لئے اچھی خبر نہیں ہے۔

ایجنسیوں نے ثابت کیا ہے کہ بشنوئی اپنے نائب ستویندر جیت سنگھ عرف گولڈی برار کے ذریعے کینیڈا سے کام کرنے والے خالصتانی گروپوں کے ساتھ مل کر کام کرتا تھا۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے پیر کو کہا تھا کہ اس نے حال ہی میں ممبئی اور چنئی میں 129 کروڑ روپے کے مبینہ غبن سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں چھاپے مارے تھے اور 45 کروڑ روپے سے زیادہ کی نقد رقم، بینک ڈپازٹس اور حصص ضبط کیے تھے۔

کسی بھی خطرے کے پیش نظر 204 ٹرینیں اور 70 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ شدید سائیکلون طوفان آج نیلور اور مچلی پٹنم کے درمیان جنوبی آندھرا پردیش کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان ہے۔