Bharat Express DD Free Dish

King’s College London Convocation: لندن میں لہرایا کامیابی کا پرچم، کنگز کالج لندن سے اورجا اکشرا نے مکمل کیا لبرل آرٹس میں گریجویشن

اُورجا اکشرا نے معروف اور باوقار کنگز کالج لندن سے بی اے لبرل آرٹس آنرز کی تعلیم مکمل کر لی ہے۔ ان کی اس شاندار کامیابی کے موقع پر ان کے والد اور بھارت ایکسپریس کے ایم ڈی و ایڈیٹر اِن چیف اپیندر رائے بھی موجود رہے۔

 اُورجا اکشرا نے برطانیہ کے معروف کنگز کالج لندن سے بی اے لبرل آرٹس آنرز کی تعلیم مکمل کر لی ہے۔ انہوں نے انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ میں میجر اور ڈیجیٹل کلچر میں مائنر کے ساتھ اپنی گریجویشن کی ڈگری حاصل کی۔ گریجویشن کے اس خصوصی موقع پر ان کے والد اور بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی و ایڈیٹر اِن چیف اپیندر رائے بھی لندن میں موجود رہے۔ برطانیہ کے ممتاز تعلیمی ادارے کنگز کالج لندن میں 28 جولائی 2026 کو فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز کی گریجویشن تقریب شاندار انداز میں منعقد ہوئی۔

لندن کے تاریخی رائل فیسٹیول ہال میں ہونے والی اس تقریب میں سیکڑوں طلبہ و طالبات، ان کے اہل خانہ، اساتذہ اور یونیورسٹی انتظامیہ نے شرکت کی۔ دوپہر دو بجے شروع ہونے والی تقریب میں گریجویٹس کو ان کی برسوں کی محنت، تحقیق اور علمی کامیابیوں کے اعتراف میں ڈگریاں تفویض کی گئیں۔

اورجا اکشرا کی نمایاں کامیابی

اس تقریب کی نمایاں شخصیات میں اورجا اکشرا بھی شامل تھیں، جنہیں بیچلر آف آرٹس (آنرز) اِن لبرل آرٹس کی ڈگری سے نوازا گیا۔ انہوں نے انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ میں میجر اور ڈیجیٹل کلچر میں مائنر مکمل کیا۔ ان کی تعلیمی دلچسپی عالمی ترقی، میڈیا، ثقافت اور اسٹریٹجک کمیونی کیشن کے باہمی تعلق پر مرکوز رہی، جبکہ وہ اس بات پر بھی تحقیق کرتی رہی ہیں کہ مؤثر کہانی سنانے کا عمل معاشروں اور عوامی بیانیے کو کس طرح متاثر کرتا ہے۔

تعلیم کے ساتھ قیادت کا بھی مظاہرہ

کنگز کالج لندن میں تعلیم کے دوران اورجا اکشرا نے صرف تعلیمی میدان میں ہی نہیں بلکہ طلبہ کی قیادت اور سماجی خدمات میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔ وہ انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کی اسٹوڈنٹ ریپریزنٹیٹو، فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز کی پیئر مینٹر اور کے سی ایل ایس یو ڈسپلنری پینل کی رضاکار رہیں۔ ان ذمہ داریوں نے انہیں نوجوان قیادت اور ادارہ جاتی خدمت کے میدان میں منفرد مقام دلایا۔

فن، ثقافت اور عالمی وژن

اورجا اکشرا گزشتہ پندرہ برس سے ہندوستانی کلاسیکی موسیقی اور کتھک رقص کی باقاعدہ تربیت حاصل کر رہی ہیں۔ نوجوان قیادت، ثقافتی سرگرمیوں اور سماجی خدمات میں ان کی نمایاں خدمات پر انہیں نیوز ایکس اینڈ بزنس ورلڈ جین زی چینج میکر ایوارڈ اور حکومتِ ہند کے یوتھ اسٹار ایوارڈ سمیت کئی قومی اعزازات سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ انہوں نے لندن کے ووگ کالج آف فیشن میں بھی خصوصی تعلیم حاصل کی، جہاں فیشن، شناخت اور ابلاغ کے باہمی تعلق کا مطالعہ کیا۔

اب ایل ایس ای میں ماسٹرز کی تیاری

اورجا اکشرا اس موسمِ خزاں میں لندن اسکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹیکل سائنس (LSE) میں ماسٹرز کی تعلیم کا آغاز کریں گی۔ ان کا مقصد میڈیا، ثقافت، لگژری برانڈنگ اور اسٹریٹجک کمیونی کیشن کے شعبوں میں بین الاقوامی سطح پر نمایاں کردار ادا کرنا ہے تاکہ تخلیقی سوچ، جدت اور مؤثر ابلاغ کے ذریعے عالمی بیانیے کی تشکیل میں اپنا مثبت حصہ ڈال سکیں۔ کنگز کالج لندن کی یہ گریجویشن تقریب نہ صرف ان کی تعلیمی کامیابی کا جشن تھی بلکہ ایک ایسے روشن مستقبل کا آغاز بھی ثابت ہوئی جو عالمی سطح پر ان کی صلاحیتوں کو نئی پہچان دے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read