Bharat Express

Doda Encounter: جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں انکاؤنٹر، سیکورٹی فورسز نے اب تک تین ملی ٹینٹوں کو کیا ہلاک

ڈوڈہ ضلع میں 11 اور 12 جون کو ملی ٹینٹوں کی جانب سے دو حملے کیے گئے تھے۔ سیکورٹی فورسز نے جموں ڈویژن کے ڈوڈہ، ریاسی، پونچھ، راجوری اور کشتواڑ اضلاع میں مبینہ طور پر سرگرم تقریباً 70 غیر ملکی دہشت گردوں کے خلاف ایک جامع حکمت عملی تیار کی ہے۔

جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں انکاؤنٹر

جموں: جموں و کشمیر کے ڈوڈا ضلع میں بدھ کے روز سیکورٹی فورسز کے ساتھ جاری انکاؤنٹر میں تین ملی ٹینٹوں کو مار گرایا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ انکاؤنٹر ضلع کے گندوہ علاقے کے بجد گاؤں میں صبح تقریباً 9.50 بجے شروع ہوا۔

ایک افسر نے بتایا، ’’گاؤں میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کے بارے میں انٹیلی جنس ان پٹ پر کارروائی کرتے ہوئے، پولیس، سی آر پی ایف اور فوج نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔‘‘

انہوں نے کہا کہ جب سیکورٹی فورسز چھپے ہوئے ملی ٹینٹوں کے قریب پہنچی تو انہوں نے ان پر فائرنگ شروع کردی۔ اس کے بعد انکاؤنٹر شروع ہوا۔ افسر نے کہا کہ جاری آپریشن میں اب تک ایک ملی ٹینٹ مارا گیا ہے۔

ڈوڈہ ضلع میں 11 اور 12 جون کو ملی ٹینٹوں کی جانب سے دو حملے کیے گئے تھے۔ سیکورٹی فورسز نے جموں ڈویژن کے ڈوڈہ، ریاسی، پونچھ، راجوری اور کشتواڑ اضلاع میں مبینہ طور پر سرگرم تقریباً 70 غیر ملکی دہشت گردوں کے خلاف ایک جامع حکمت عملی تیار کی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔