Bharat Express DD Free Dish

Doda

ایک آرمی کاسپر کشمیر کے ڈوڈہ سے گزرتے ہوئے گہری کھائی میں گرکر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 10 فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ زخمی فوجیوں کو جائے حادثہ سے نکال کر قریبی میڈیکل کیمپ لے جایا گیا ہے۔ فوج اور میڈیکل ٹیم بچاو مہم میں مصروف ہوگئی ہے۔

جانکاری کے مطابق یہ سڑک حادثہ ڈوڈہ-بارتھ روڈ پر پونڈہ علاقے میں منگل کے روز پیش آیا۔ ایک ٹیمپو ٹریولر سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گرا۔ حادثے کے وقت گاڑی میں کئی مسافر موجود تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور راحت اور بچاؤ ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ مقامی لوگوں کی مدد سے پولیس ٹیم نے لاشوں اور زخمیوں کو کھائی سے باہر نکالا۔

فوج نے جموں و کشمیر کے ڈوڈا علاقے میں حملہ کرنے والے تین دہشت گردوں کا خاکہ جاری کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ جموں کے بالائی علاقوں میں چھپے ہوئے ہیں۔ 16 جولائی کو دیسا ڈوڈہ کے علاقے اُراری باغی میں دہشت گردانہ حملے میں ایک کیپٹن سمیت چار فوجی شہید ہوئے تھے۔

پرینکا گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا ’اوپر والا ان کے آتما کو شانتی دے’ ۔ سوگوار خاندان سے میری گہری تعزیت۔

ڈوڈہ میں منگل کے روز ہوا انکاؤنٹر کٹھوعہ میں فوج کی گشتی پارٹی پر گھات لگا کر حملہ کرنے کے فوراً بعد ہوا۔ یہ ملی ٹینٹ حملہ جموں میں ایک ماہ میں پانچواں حملہ تھا، جس میں پانچ فوجی شہید ہو گئے۔

ڈوڈہ ضلع میں 11 اور 12 جون کو ملی ٹینٹوں کی جانب سے دو حملے کیے گئے تھے۔ سیکورٹی فورسز نے جموں ڈویژن کے ڈوڈہ، ریاسی، پونچھ، راجوری اور کشتواڑ اضلاع میں مبینہ طور پر سرگرم تقریباً 70 غیر ملکی دہشت گردوں کے خلاف ایک جامع حکمت عملی تیار کی ہے۔

ڈوڈہ ضلع میں یہ دہشت گردانہ حملہ جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں ایک مکان پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے بعد سکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں ایک دہشت گرد کے مارے جانے کے چند گھنٹے بعد ہوا ہے۔

ترقیاتی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈی سی ڈوڈہ ویشیش مہاجن نے بتایا کہ نیو بس اسٹینڈ ڈوڈہ میں کثیر المنزلہ کار پارکنگ کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور 2024 کے آخر تک مکمل ہونے کی امید ہے۔

مرکزی وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے ہفتہ کو کہا کہ ڈوڈا، جو کہ دنیا کی لیوینڈر منزل ہے، ایگری ٹیک اسٹارٹ اپس کے لیے ایک ممکنہ مقام کے طور پر ابھرا ہے۔ضلع ڈوڈہ کے ترقیاتی منظر نامے کا جائزہ لینے کے لیے ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے جتیندر سنگھ نے کہا، "حکومت کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

پانی کے ذرائع کے تحفظ اور بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی کی ضرورت کو سمجھیں تاکہ ہمارے مستقبل کے لیے بھی محفوظ اور کافی پانی فراہم کیا جا سکے