جمعہ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی نے گرو تیغ بہادر کو ان کے پرکاش پورب کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے گرو تیغ بہار کی ہمت، قربانی اور روحانی وراثت کے لیے احترام کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی زندگی ہمدردی سے معمور تھی اور وہ ناانصافی کے خلاف ہمیشہ لڑتے رہے۔
وزیر اعظم نے اپنی پوسٹ میں لکھا ’’شری گرو تیغ بہادر جی کے پرکاش پورب کے موقع پر میں اپنی سرزمین کے سب سے بڑے روحانی مشعل برداروں میں سے ایک کو اپنی عاجزانہ خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ان کی زندگی ہمت اور ہمدردانہ خدمات کی مظہر ہے۔ وہ ناانصافی سے لڑنے میں غیر متزلزل رہے۔ میری خواہش ہے کہ ان کی تعلیمات معاشرے کی تعمیر کے ہم سب کو یوں ہی تحریک دیتی رہیں۔‘‘
On the auspicious Parkash Purab of Sri Guru Teg Bahadur Ji, I pay my humble tributes to one of the greatest spiritual torchbearers of our land. His life epitomises courage and compassionate service. He was unwavering in fighting injustice. May his teachings continue to inspire us…
— Narendra Modi (@narendramodi) April 18, 2025
وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی پیش کیا خراج عقیدت
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی سکھوں کے نویں گرو گرو تیغ بہادر کی یوم پیدائش کے موقع پر سکھ مذہب میں ان کے تعاون اور مذہبی آزادی کے لیے ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں وزیر داخلہ امت شاہ نے سکھ تاریخ میں گرو تیغ بہادر کے کے اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے لکھا ’’سکھوں کے نویں گرو کے طور پر شری گرو تیغ بہادر جی نے سماج کو غلط کاموں، ناانصافیوں اور جبر سے آگاہ کر کے سکھ مذہب کو سیلف کلچر کے تحفظ کا مترادف بنادیا۔ آج ان کے پرکاش پورب کے موقع پر میں انھیں یاد کرتا ہوں اور خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔۔۔ گرو تیغ بہار کی زندگی اور ان کی تعلیمات انسانی معاشرے کو ابد تک اپنے مذہب کی حفاظت کرنے کی ترغیب دیتی ہیں۔‘‘
श्री गुरु तेग बहादुर जी ने सिख धर्म के नौवें गुरु के रूप में अधर्म, अन्याय और अत्याचार के खिलाफ समाज को जागरूक कर सिख धर्म को स्व-संस्कृति की रक्षा का पर्याय बनाया। आज उनके प्रकाश पर्व पर उनका स्मरण कर नमन करता हूँ।
कट्टरपंथी आक्रांताओं के सामने संस्कृति और स्वाभिमान के लिए अडिग… pic.twitter.com/GrIGr9PrHW
— Amit Shah (@AmitShah) April 18, 2025
راج ناتھ سنگھ اور یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی کیا اظہارِ عقیدت
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی گرو تیغ بہادر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے دیرپا اثر و رسوخ پر زور دیا۔ دریں اثنا اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی عقیدت مندوں کے لیے اس موقع کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے گرو تیغ بہادر کو سلام پیش کیا۔ گرو تیغ بہادر، جو ایک عالم، شاعر اور جنگجو کے طور پر مشہور ہیں، مذہبی آزادی کے لیے ان کی غیر متزلزل وابستگی کے لیے معروف ہیں۔ انھوں نے سکھ مت کے مرکزی مذہبی صحیفے سری گرو گرنتھ صاحب کی تخلیق میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے اور لوگ ان کی بہادری، دانشمندی اور انصاف کے لیے لگن کے باعث ان کا احترام کرتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



