Bharat Express DD Free Dish

Kanak Vardhan meets PM Modi: اوڈیشہ کے نائب وزیراعلیٰ کنک وردھن نے وزیراعظم مودی سے کی ملاقات، کہا- ’یہ شکرگزاری اور عزم کا لمحہ ہے‘

اوڈیشہ قیادت کی مسلسل مرکز سے بات چیت ظاہر کرتی ہے کہ ریاست، وکست بھارت کے وژن میں ایک فعال اور ثقافتی طور پر اہم کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے، جس میں جگن ناتھ کلچر کی جھلک بھی نمایاں ہے۔

اوڈیشہ کے نائب وزیر اعلیٰ کنک وردھن سنگھ دیو نے بدھ کو قومی دارالحکومت میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ انہوں نے اس ملاقات کو ’گہری شکرگزاری، غور و فکر اور وکست بھارت کے لیے مشترکہ عزم‘ کا لمحہ قرار دیا، جس میں اوڈیشہ کی انفرادی روح اور تعاون کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔

وزیر اعظم سے ملاقات کو قرار دیا اعزاز کا لمحہ

کنک وردھن نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا: ’’نئی دہلی میں محترم وزیراعظم نریندر مودی جی سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ یہ شکرگزاری، غور و فکر اور وکست بھارت کے لیے اوڈیشہ کی انفرادی روح کے ساتھ مشترکہ عزم کا لمحہ تھا۔‘‘

شری جگن ناتھ دھام کا مہاپرساد پیش کیا

انہوں نے وزیراعظم کو شری جگن ناتھ دھام کا مقدس ’مہاپرساد‘ پیش کیا، جسے اتحاد، عاجزی اورفضل کی علامت بتایا گیا۔ انہوں نے لکھا: ’’شری جگن ناتھ دھام کا مقدس مہاپرساد پیش کیا، جو کروڑوں بھکتوں کی دعاؤں اور ہماری زمین کی لازوال وراثت کو اپنے ساتھ لیے ہوئے ہے۔ مہاپربھو جگن ناتھ ہمارے اجتماعی سفر کی رہنمائی کرتے رہیں، ایک بااختیار، شمولیتی اور ثقافتی طور پر مالامال بھارت کی جانب۔‘‘

گزشتہ ماہ وزیراعلیٰ نے کی تھی وزیراعظم سے ملاقات

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اوڈیشہ کے وزیراعلیٰ موہن چرن ماجھی نے بھی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تھی اور ریاست میں جاری ترقیاتی کاموں، مستقبل کی حکمت عملیوں اور مرکز و ریاست کے درمیان تال میل پر بات چیت کی تھی۔ انہوں نے ایکس پر لکھا تھا: ’’آج وزیر اعظم نریندر مودی جی سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ اوڈیشہ کی ترقی کے لیے ان کی رہنمائی اور غیر متزلزل حمایت کے لیے شکر گزار ہوں۔‘‘

اوڈیشہ قیادت کی مسلسل مرکز سے بات چیت ظاہر کرتی ہے کہ ریاست، وکست بھارت کے وژن میں ایک فعال اور ثقافتی طور پر اہم کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے، جس میں جگن ناتھ کلچر کی جھلک بھی نمایاں ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read