Bharat Express DD Free Dish

Bihar Assembly Session: بہار اسمبلی میں وزیر اعلیٰ اور تیجسوی یادو کے درمیان زوردار بحث، نتیش کمار نے کہا- آپ لوگوں نے مسلمانوں کیلئے کچھ نہیں کیا

تیجسوی یادو نے بہار اسمبلی میں کہا کہ آئین میں 18 سال سے زیادہ عمر کے شہری کو ووٹ دینے کا حق ہے۔ ہم SIR کے خلاف نہیں ہیں، لیکن ہم اس کے عمل کی مخالفت کرتے ہیں۔ شفافیت ہونی چاہیے اور الیکشن کمیشن کو ایمانداری اور غیر جانبداری سے کام کرنا چاہیے تھا لیکن ایسا نہیں ہو رہا۔

بہار اسمبلی میں وزیر اعلیٰ اور تیجسوی یادو کے درمیان تلخ بحث

پٹنہ: بدھ کے روز بہار اسمبلی میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کے درمیان گرما گرم بحث ہو گیا۔ تیجسوی یادو اسمبلی میں ایس آئی آر کے عمل پر سوال اٹھا رہے تھے۔ انہوں نے حکومت اور الیکشن کمیشن کو بھی نشانہ بنایا۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے تیجسوی یادو کو روکا اور ان کے الزامات کا جواب دیا۔

’’الیکشن کمیشن کو غیر جانبداری سے کام کرنا چاہیے‘‘

تیجسوی یادو نے بہار اسمبلی میں کہا کہ آئین میں 18 سال سے زیادہ عمر کے شہری کو ووٹ دینے کا حق ہے۔ ہم SIR کے خلاف نہیں ہیں، لیکن ہم اس کے عمل کی مخالفت کرتے ہیں۔ شفافیت ہونی چاہیے اور الیکشن کمیشن کو ایمانداری اور غیر جانبداری سے کام کرنا چاہیے تھا لیکن ایسا نہیں ہو رہا۔

’باہری ووٹرز‘ کے موضوع پر تیجسوی یادو نے کیا کہا

’باہری ووٹرز‘ کے موضوع پر تیجسوی یادو نے کہا، ’’الیکشن کمیشن نے دعویٰ کیا کہ ووٹر لسٹ میں کچھ باہر کے لوگ بھی شامل ہیں، انہیں یہ معلومات ذرائع سے ملی ہے۔ یہ شرم کی بات ہے کہ ایس آئی آر کی مہم چل رہی ہے اور الیکشن کمیشن نے باہری ووٹروں پر سامنے سے آ کر جواب نہیں دیا ہے۔‘‘

انہوں نے ایوان میں دعویٰ کیا، ’’سپریم کورٹ میں کیس چل رہا ہے اور منگل کے روز الیکشن کمیشن نے 780 صفحات کا حلف نامہ دیا ہے۔ اس میں کہیں بھی باہر کے لوگوں کا ذکر نہیں ہے۔ بی جے پی کے 52986 رجسٹرڈ بی ایل او نے غیر ملکی شہریوں کے معاملات کو الیکشن کمیشن کے سامنے نہیں اٹھایا۔‘‘

ایوان میں تیجسوی یادو کو جواب دیتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ وجے سنہا نے کہا، ’’آپ بہار کے لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ عوام کو الجھانے کا کھیل بند کریں۔ ذرائع کی بنیاد پر آپ اس طرح کے الفاظ کہہ کر بہار کو شرمندہ کرتے ہیں۔‘‘

نتیش کمار نے تیجسوی یادو کے الزامات کا دیا جواب

اس کے بعد وزیر اعلیٰ نتیش کمار ایوان میں کھڑے ہوئے اور تیجسوی یادو کے الزامات کا جواب دیا۔ انہوں نے لالو پرساد یادو اور رابڑی دیوی کے دور کی یاد دلائی۔ نتیش کمار نے کہا، ’’جب آپ کی عمر کم تھی، تب آپ کے والد (لالو پرساد یادو) وزیر اعلیٰ تھے، تمہاری ماں بھی وزیر اعلیٰ رہیں۔ اس وقت کیا صورتحال تھی؟‘‘

نتیش کمار نے دعویٰ کیا کہ راشٹریہ جنتا دل نے خواتین اور مسلمانوں کے لیے کچھ نہیں کیا۔ اسمبلی میں وزیر اعلیٰ نے کہا، ’’ہم نے خواتین کے لیے 50 فیصد ریزرویشن دیا، ہم نے خواتین کے لیے کام کیا، آپ لوگوں (آر جے ڈی) نے مسلمانوں کے لیے کچھ نہیں کیا۔ ہم نے ہی ان لوگوں کے لیے کام کیا۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read