ستیش کوشک کی موت کے معاملے میں نیا موڑ، دلال پرتیک آنند نے کیس کو دبانے میں وکاس مالو کی مدد کی!
Satish Kaushik Death: اداکار اور ڈائریکٹر ستیش کوشک کی موت سے ان کے خاندان، دوستوں اور مداحوں کو صدمہ پہنچا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ستیش کوشک کی موت کی وجہ دل کا دورہ بتائی گئی ہے۔ اس معاملے میں پولیس کا کہنا ہے کہ اداکار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کوئی بھی مشکوک چیز نہیں ملی ہے۔ لیکن، اس دوران، بڑی معلومات سامنے آئی ہیں کہ ستیش کوشک جس فارم ہاؤس میں آخری بار پارٹی کر رہے تھے، وہ کبیر گروپ کے مالک مالو کا ہے۔
ذرائع کے مطابق پارٹی کی رات دو دلالوں پرتیک آنند اور وکاس اگروال نے لڑکیاں فراہم کی تھیں۔ ایسے میں یہ سوالات بھی اٹھ رہے ہیں کہ دہلی پولس کو اس بات کا علم کیسے نہیں ہوا۔ اس کے ساتھ ہی اب یہ الزام لگایا جا رہا ہے کہ پرتیک آنند نے پورے معاملے کو دبانے میں وکاس مالو کی مدد کی ہے۔ پرتیک آنند کا دہلی پولیس میں گہرا دخل ہے اور پولیس نے انہیں سیکورٹی بھی دی ہوئی ہے۔ یہ اطلاع سامنے آنے کے بعد اب پولیس بھی شکنجے میں ہے۔
सतीश कौशिक के मौत मामले में नए-नए ऐंगल सामने आ रहे हैं. सूत्रों के अनुसार जिस फार्म हाउस में आयोजित कार्यक्रम के दौरान सतीश कौशिक की मौत हुई, वह गुटखा किंग विकास मालू का है. पुलिस ने फार्म हाउस से कुछ संदिग्ध दवाएं भी बरामद की हैं. अब आरोप यह लग रहा है कि इस पूरे मामले को दबाने… https://t.co/gW3B09WI8O pic.twitter.com/6HaJlNnKjS
— Bharat Express (@BhaaratExpress) March 11, 2023
ذرائع نے بتایا کہ پولیس کو فارم ہاؤس سے قابل اعتراض ادویات کے پیکٹ ملے ہیں۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ ادویات کس نے کھائی تھیں۔ اس کے ساتھ پارٹی میں شامل ہونے والوں کی فہرست بھی تیار کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب ستیش کوشک کی موت کے معاملے پر پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہے اور رپورٹ آنے کے بعد ہی تمام چیزیں سامنے آسکیں گی۔
وکاس مالو کے خلاف عصمت دری کا مقدمہ بھی ہے درج
معلومات کے مطابق بجواسن میں گٹکھا کنگ وکاس مالو کا فارم ہاؤس ہے۔ وکاس مالو نے اپنے فارم ہاؤس پر ہولی پارٹی کا اہتمام کیا تھا جس میں ستیش کوشک نے بھی شرکت کی تھی۔ اس پارٹی میں 15-20 تاجروں نے بھی حصہ لیا، جن کی معلومات پولیس مہمانوں کی فہرست کے ذریعے حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ کبیر گٹکھا گروپ کے مالک وکاس مالو عام طور پر دبئی میں رہتے ہیں۔ اب یہ اطلاع بھی سامنے آئی ہے کہ مالو کے خلاف پہلے ہی عصمت دری کا مقدمہ درج ہے۔
-بھارت ایکسپریس