قومی کمیشن برائے خواتین (این سی ڈبلیو)نے خارجہ سکریٹری وکرم مصری، ان کے خاندان اور خاص طور پر ان کی بیٹی کو سوشل میڈیا ٹرولنگ کا نشانہ بنائے کی سخت مذمت کی ہے۔ واضح رہے کہ 10 مئی کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد شرپسند سوشل میڈیا ٹرولز نےجنگ بندی کا اعلان کرنے والے خارجہ سکریٹری وکرم مسری اور ان کی بیٹی کو نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد وکرم مسری کو اپنا اکاؤنٹ لاک کرنا پڑا تھا۔
این سی ڈبلیو کی چیئرپرسن وجیا راہتکر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کمیشن نے وکرم مسری کی نوجوان بیٹی کے ذاتی تفصیلات کے اشتراک کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’’انتہائی غیر ذمہ دارانہ فعل‘‘ اور ’’رازداری کی سنگین خلاف ورزی‘‘ قرار دیا۔ واضح رہے کہ ایسی ذاتی تفصیلات کا سوشل میڈیا پر شیئر کیا جانا متاثرہ خاتون کے لیے خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔
تحمل اور باہمی احترام کا مظاہری کریں شہری: این سی ڈبلیو چیئرپرسن
این سی ڈبلیو چیئرپرسن نے زور دے کر کہا کہ وکرم مسری جیسے سینئر سرکاری ملازمین کے اہل خانہ پر ذاتی حملے نہ صرف ناقابل قبول ہیں بلکہ اخلاقی طور پر بھی ناقابل دفاع ہیں۔ آن لائن اور آف لائن دونوں جگہوں پر لوگوں سے تحمل اور احترام کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انھوں نے یہ بھی کہا کہ شہریوں کو ایسے رویوں سے باز آ جانا چاہیے۔
اس سے قبل وکرم مسری کے خاندان کو نشانہ بنائے جانے کی مذمت کرتے ہوئے تجربہ کار سفارت کار نروپما مینن راؤ اور سیاست دانوں اسد الدین اویسی اور اکھلیش یادو نے بھی بیان دیا۔ انھوں نے کہا کہ ایک محنتی اور قابل افسر اور اس کی بیٹی کو نشانہ بنایا جانا قابل مذمت اور نہایت شرمناک ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’اس زہریلی نفرت‘‘ کو بڑھنے سے روکنا نہایت ضروری ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


