Namita Thapar Trolled On Social Media: نماز کے فوائد بتانے پر نمیتا تھاپر کو ٹرولنگ کا سامنا، ویڈیو کے ذریعے دیا جواب، جانئے کیا ہے پورا معاملہ؟
یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب مارچ کے آخری ہفتے میں نمیتا تھاپر نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی۔ اس ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ ان کی ایک دوست نے انہیں نماز پڑھنے کے جسمانی فوائد کے بارے میں آگاہ کیا۔ نمیتا کے مطابق نماز ایک طرح کی مکمل جسمانی ورزش ہے، جس سے جسم میں لچک پیدا ہوتی ہے اور خون کی روانی بہتر ہوتی ہے۔ انہوں نے عید کو بھائی چارے اور اتحاد کا پیغام دینے والا تہوار بھی قرار دیا تھا۔
Rajpal Yadav Clarifies Never Cried In Front Of The Judge: جج کے سامنے کبھی نہیں رویا، سوشل میڈیا کی خبریں بے بنیاد، من گھڑت اور گمراہ کن: اداکار راج پال یادو
بالی ووڈ کے معروف کامیڈین اور اداکار راج پال یادو نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ انہوں نے عدالت میں جج کے سامنے روتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس رقم نہیں ہے۔ اداکار نے ان تمام باتوں کو بے بنیاد، من گھڑت اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔
NCW condemns targeting of Vikram Masri’s daughter: قومی کمیشن برائے خواتین نے کہا-خارجہ سکریٹری وکرم مسری کی بیٹی کو نشانہ بنایا جانا نہایت شرمناک اور قابل مذمت
قومی کمیشن برائے خواتین (این سی ڈبلیو)نے خارجہ سکریٹری وکرم مصری، ان کے خاندان اور خاص طور پر ان کی بیٹی کو سوشل میڈیا ٹرولنگ کا نشانہ بنائے کی سخت مذمت کی ہے۔
Social media trolls target Vikram Misri and his daughter: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی پر سوشل میڈیا ٹرولز نے وکرم مسری اور ان کی بیٹی کو بنایا نشانہ، خارجہ سکریٹری کو کرنا پڑا اپنا اکاؤنٹ لاک
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر چند جنگ کے بھوکے شرپسند عناصر کی جانب سے سکریٹری خارجہ وکرم مسری اور ان کی بیٹی کو نشانہ بنایا گیا اور انھیں گالیاں دی گئیں۔





