ملک سے شہد کی برآمد میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ سال 2020 میں بھارت اس شعبے میں نویں مقام پر تھا۔ مرکزی حکومت نے سائنسی طریقے سے شہد کی مکھیوں کی افزائش (بی کیپنگ) کو فروغ دینے اور معیاری شہد و دیگر شہد کی مکھی سے حاصل مصنوعات کی پیداوار کے لیے قومی شہد کی مکھیوں کی افزائش و شہد مشن شروع کیا ہے۔حکومت کے مطابق، یہ منصوبہ قومی شہد بورڈ (NBB) کے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے۔ اس اسکیم کا اعلان آتم نربھر بھارت کے تحت تین برسوں (مالی سال 2020-21 سے 2022-23) کے لیے 500 کروڑ روپے کے کل بجٹ کے ساتھ کیا گیا تھا، جسے اب مزید تین برس (مالی سال 2023-24 سے 2025-26) کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔
’’میٹھا انقلاب‘‘ کے حصہ کے طور پر این بی ایچ ایم کی شروعات
مرکزی حکومت نے شہد اور دیگر شہد کی مکھی مصنوعات کے ذرائع کی آن لائن رجسٹریشن اور نگرانی کے لیے مدھکرانتی پورٹل شروع کیا ہے۔ بھارت کی متنوع زرعی و موسمی حالات شہد کی مکھیوں کی افزائش، شہد کی پیداوار اور برآمد کے لیے بے پناہ امکانات فراہم کرتی ہیں۔ دیہی ترقی اور زرعی پائیداری میں اس کے کردار کو دیکھتے ہوئے، حکومت نے ’’میٹھا انقلاب‘‘ کے حصے کے طور پر NBHM کی شروعات کی، جس کا مقصد سائنسی اور منظم شہد کی مکھیوں کی افزائش کے ذریعے معیاری شہد کی پیداوار بڑھانا اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے۔ شہد کی مکھیوں کی افزائش دیہی علاقوں میں کسانوں اور بے زمین مزدوروں کے ذریعہ کی جانے والی ایک زرعی سرگرمی ہے، جو مربوط زرعی نظام کا اہم حصہ ہے۔ یہ پولی نیشن میں اہم کردار ادا کرتی ہے، جس سے فصلوں کی پیداوار اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے
NBHM کے تین ذیلی مشن
این بی ایچ ایم کو تین ذیلی مشنوں کے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے۔ ذیلی مشن-1کے تحت سائنسی شہد کی مکھیوں کی افزائش کو فروغ دے کر پولی نیشن کے ذریعے مختلف فصلوں کی پیداوار اور پیداواریت میں بہتری پر زور دیا جا رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



