بہار میں انتخابی موسم کے اعلان کے ساتھ ساتھ بہار کی راجدھانی پٹنہ ایک بڑے میگا کانکلیو کا گواہ بن رہا ہے۔ بھارت ایکسپریس کا میگا کانکلیو ’’نئے بھارت کی بات، بہار کے ساتھ‘‘ آج صبح 10 بجے سے جاری ہے۔ ’’نئے بھارت کی بات، بہار کے ساتھ‘‘ کانکلیو کا دیپ جلا کر بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اُپیندر رائے نے آغاز کیا۔ بہاراسمبلی انتخابات 2025 کی گہما گہمی کے بیچ، دارالحکومت پٹنہ میں آج صبح 10 بجے سے بھارت ایکسپریس کے اس میگا کانکلیو میں سیاسی، سماجی اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شامل ہورہی ہیں۔ یہ کانکلیو نہ صرف بہار کی سیاست بلکہ آنے والے انتخابی ماحول کو سمجھنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بن کر ابھررہا ہے۔
کانکلیو کہاں ہو رہا ہے؟
یہ خصوصی ایونٹ پٹنہ کے معروف ہوٹل تاج سٹی سینٹر، لودی پور میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ مقامی شہریوں کو بھی یہاں پہنچ کر براہِ راست لیڈروں اور دیگر نمایاں شخصیات سے ملنے اور سوال کرنے کا موقع دیا جا رہا ہے۔ کانکلیو میں شرکت کرنے والی اہم شخصیات میں چراغ پاسوان (مرکزی وزیر)، پرشانت کشور (بانی، جن سوراج پارٹی)، ونے کمار (ڈی جی پی، بہار) کے علاوہ بہار کی سیاست، انتظامیہ، میڈیا اور سماجی شعبے سے تعلق رکھنے والی دیگر اہم شخصیات بھی اس کانکلیو کا حصہ بنی ہیں۔
بھارت ایکسرپس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

