بہار اسمبلی انتخابات 2025 میں آر جے ڈی امیدواروں کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ جھارکھنڈ پولیس کی جانب سے سوموار کو ساسارام سے آر جے ڈی امیدوار کی گرفتاری سے پارٹی ابھی سنبھل نہیں پائی تھی کہ موتیہاری پولیس نے موتیہاری اسمبلی سیٹ سے آر جے ڈی کے امیدوار دیوا گپتا کے گھر سے قتل کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ راجن کمار کے قتل کا ملزم سبودھ یادو آر جے ڈی امیدوار کے گھر میں چھپا ہوا ہے۔ اس اطلاع کے بعد پولیس نے منگل کو دیوا گپتا کے گھر پر چھاپہ مارا اور راجن قتل کیس کے ملزم سبودھ یادو کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ملزم سبودھ یادو سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے خلاف اس سے قبل دو مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔ آر جے ڈی امیدوار کے گھر سے ان کی گرفتاری سے ان کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ 29 جولائی کو گیان بابو چوک پر بی جے پی لیڈر راجن کمار کا قتل کر دیا گیا تھا۔ راجن کے بھائی نے اس قتل کیس میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ تفتیش کے دوران پولیس نے چھ افراد کی شناخت کی ہے۔ پولس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
ساسارام کے امیدوار کو لے گئی جھارکھنڈ پولس
پرچہ نامزدگی کے آخری دن، ساسارام اسمبلی حلقہ سے آر جے ڈی امیدوار ستیندر ساہ کو جھارکھنڈ پولیس نے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے فوراً بعد گرفتار کرلیا۔ جیسے ہی وہ نامزدگی کا عمل مکمل کرنے کے بعد ساسارام ضلع ہیڈکوارٹر سے باہر نکلا، پولیس کی بھاری نفری نے انہیں حراست میں لے لیا۔
بتایا گیا ہے کہ کرگاہر تھانہ علاقہ کے رہنے والے ستیندر ساہ کو جھارکھنڈ کے گڑھوا ضلع سے ایک پرانے معاملے کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گڑھوا کی عدالت نے 2004 میں گڑھوا میں ڈکیتی کے ایک کیس کے سلسلے میں ان کے خلاف دائمی وارنٹ جاری کیا تھا۔
-بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


