فیروز بن کر ممبئی پولیس کو دھمکی دینے والے اشون کمار سپرا کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
نوئیڈا: ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے شہرمیں بم دھمکی دینے کے معاملے میں ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ اترپردیش کے نوئیڈا سے 50 سال کے اشون کمارسپرا نام کے شخص کوگرفتارکیا گیا ہے۔ اشون کمارسپرا نے فیروزبن کریہ دھمکی دی تھی۔ جانکاری کے مطابق، اشون کمار سپرا اپنے دوست فیروزکوپھنسانے کے لئے اس کے نام کا استعمال کیا اورممبئی پولیس کودھمکی دی تھی۔ اشون کماربہارکا رہنے والا ہے اورگزشتہ 5 سال سے جیوتشی (نجومی) اورواستوکنسلٹنٹ کے طورپرکام کررہا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق، اشون کمارسپرا نے فیروزبن کرنوئیڈا سے ایک موبائل فون اورسم کارڈ کا استعمال کرکے ممبئی پولیس کوواٹس اپ کے ذریعہ دھمکی بھیجی تھی۔ اس دھمکی میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ لشکرجہادی کے 14 مبینہ دہشت گردممبئی میں گھس آئے ہیں اور400 کلوآرڈی ایکس کے ساتھ بڑا حملہ کرنے کی سازش کررہے ہیں۔
کیسے پکڑا گیا ملزم؟
دھمکی ملنے کے بعد ممبئی پولیس نے فوری ایکشن لیا۔ ممبئی کے جوائنٹ کمشنرنے گوتم بدھ نگرکی پولیس کمشنرلکشمی سنگھ سے رابطہ کیا۔ اس کے بعد جوائنٹ سی پی (لا اینڈ آرڈر) اورسواٹ ٹیم کوفوری کارروائی کا ذمہ سونپا گیا۔ محض 5-4 گھنٹوں میں پولیس نے نوئیڈا کے سیکٹر-79 میں ایک رہائشی سوسائٹی سے سپرا کوگرفتارکرلیا، جس نے فیروزبن کرپولیس کودھمکی دی تھی۔ پولیس نے اس کا موبائل فون اورسم کارڈ بھی برآمد کرلیا، جس سے دھمکی بھیجی گئی تھی۔ یہ دھمکی جمعرات کوممبئی ٹریفک پولیس کے واٹس اپ ہیلپ لائن پرآئی تھی، جب شہرمیں گنیش اتسوکے دسویں دن اننت چتردشی کی تیاریاں چل رہی تھیں۔ دھمکی میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 34 گاڑیوں میں 400 کلو آرڈی ایکس لگایا گیا ہے۔
#WATCH | Maharashtra | The accused Ashwin Kumar Supra has been brought to Mumbai by the Mumbai Crime Branch. He was arrested earlier today from Noida by the Mumbai Crime Branch for making bomb blast threats in Mumbai.
(Source: Mumbai Crime Branch) https://t.co/rsA8XG1S5N pic.twitter.com/afDYoCEApY
— ANI (@ANI) September 6, 2025
پہلے بھی آئی تھیں ایسی دھمکیاں
پولیس کا کہنا ہے کہ پہلے بھی ہیلپ لائن پرایسی دھمکیاں مل چکی ہیں، جوبعد میں فرضی ثابت ہوئی تھیں۔ پھربھی ممبئی پولیس نے کوئی خطرہ مول نہ لیتے ہوئے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔ کرائم برانچ نے اس معاملے کی گہری جانچ شروع کردی ہے۔ اینٹی-ٹیررازم اسکواڈ (اے ٹی ایس) اوردوسری ایجنسیوں کوبھی اس کی جانکاری دی گئی ہے۔ ورلی پولیس اسٹیشن میں نامعلوم افراد کے خلاف بھاد ونس کی دفعہ 351 (مجرمانہ دھمکی) اوردیگردفعات میں معاملہ درج کیا گیا تھا۔ ملزم کو نوئیڈا سے ممبئی لے جایا جا رہا ہے، جہاں اس سے پوچھ گچھ کی جائے گی تاکہ دھمکی کے پیچھے کا اصلی مقصداورسازش کا پتہ لگایا جاسکے۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

