Molestation Case: ہراسانی کیس: خاتون نے شرد کپور کی گرفتاری نہ ہونے پر اٹھائے سوال، کرائم برانچ کو تحقیقات سونپنے کی مانگ
خاتون نے اپنی شکایت میں بتایا کہ ان کی اور شرد کپور کی ملاقات سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی تھی۔ بات چیت بڑھنے کے بعد اداکار نے کام دلانے کا وعدہ کیا اور شوٹنگ پر بات کے بہانے انہیں کھار کے ایک مقام پر بلایا۔ وہاں پہنچنے پر انہیں معلوم ہوا کہ یہ کوئی آفس نہیں بلکہ شرد کپور کا گھر ہے، جہاں ان کے ساتھ جبراً ہراسانی کی کوشش کی گئی۔
Major Action in Faridabad Two Arrested : فریدآباد میں مسلسل دوسرے روز بڑی کارروائی، 50 کلو سے زائد دھماکہ خیز مواد برآمد، دو مشتبہ افراد گرفتار
قومی دارالحکومت دہلی سے متصل ہریانہ کے شہر فریدآباد میں دہشت گردی سے وابستہ سرگرمیوں پر پولیس اور خفیہ ایجنسیوں نے مسلسل دوسرے روز بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ کرائم برانچ نے کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 50 سے 60 کلو دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا ہے، جبکہ دو مشتبہ افراد کو موقع سے گرفتار کیا گیا ہے۔
Four Wanted Bihar Gangsters Killed in Police Encounter in Rohini : دہلی کے روہنی میں پولیس کا بڑا انکاؤنٹر ، بہار کے 4 بدنام گینگسٹر ہلاک
دہلی کے روہنی علاقے میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کو دہلی پولیس اور بہار پولیس کی مشترکہ ٹیم نے ایک بڑا آپریشن کیا، جس میں بہار کے 4 انتہائی مطلوب گینگسٹر کو ہلاک کر دیا گیا۔ ان گینگسٹروں میں معروف گینگ کے سرغنہ رنجن پاٹھک بھی شامل تھا۔ یہ کارروائی 22-23 اکتوبر کی رات تقریباً 2:20 بجے ہوئی۔
ممبئی بم دھمکی معاملے کا اصلی ملزم اشون کمار گرفتار، فیروز بن کر دی تھی دھمکی، کرائم برانچ نے نوئیڈا سے کیا گرفتار
ممبئی پولیس نے بم دھمکی معاملے میں اشون کمارسپرا نام کے شخص کونوئیڈا سے گرفتارکیا ہے۔ ملزم نے فیروز بن کر واٹس اپ پر 400 کلوآرڈی ایکس سے حملے کی جھوٹی دھمکی دی تھی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے اورجانچ شروع کردی ہے۔
ساؤتھ اداکارہ ہیما کو کرائم برانچ نے کیا گرفتار، ریو پارٹی میں ڈرگس لینے کا الزام
کرائم برانچ نے 20 مئی کو ریو پارٹی پر چھاپہ ماری کی تھی۔ رات 2 بجے تک چلنے والا یہ پروگرام برتھ ڈے پارٹی کی آڑ میں منعقد کی جا رہی تھی۔ بنگلورو پولیس کے اینٹی نارکوٹکس ڈویژن نے چھاپہ ماری کی تھی، جس میں کئی لوگ شامل تھے۔ پولیس نے موقع سے 73 مردوں اور 30 خواتین کو حراست میں لیا تھا۔
Fake medicines international racket: دہلی میں کینسر کی جعلی دوا بنانے والے گروہ کا پردہ فاش، چار کروڑ سے زیادہ مالیت کی ادویات ضبط
پولیس نے بتایا کہ وفل جین نامی ملزم نے یہاں دوا اور انجیکشن یونٹ قائم کیا تھا۔ وفل جین اس جعلی ادویات کے ریکیٹ کا سرغنہ ہے۔ یہاں پر انجیکشن کو دوبارہ بھرنے اور کینسر کی جعلی ادویات بنانے کے لیے ری فلنگ اور پیکنگ کا کام کیا جاتا تھا۔
Arvind Kejriwal: “اس طرح کے ڈرامے سے ملک ترقی نہیں کرتا…”: اروند کیجریوال نے دہلی کرائم برانچ کے نوٹس پر کہا
کیجریوال نے کہا، "بی جے پی نے کرائم برانچ کے اہلکاروں کو 5 گھنٹے تک میرے گھر کے سامنے ڈرامہ کرنے پر مجبور کیا، آتشی کے گھر کے سامنے 5 گھنٹے تک ڈرامہ چلتا رہ
Delhi MLA Horse Trading Case: دہلی پولیس کی کارروائی، ایم ایل اے ہارس ٹریڈنگ معاملے میں نوٹس دینے آتشی کے گھر پہنچی کرائم برانچ کی ٹیم
Bharat Ratna: ملک کی راجدھانی دہلی میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے درمیان سیاست اپنے عروج پر ہے۔ AAP ایم ایل اے ہارس ٹریڈنگ کیس میں دہلی پولیس کی کارروائی جاری ہے۔ اس معاملے میں دہلی پولیس کی کرائم برانچ کی ٹیم نے ہفتہ کے روز …
Crime Branch team of Delhi Police reaches CM Arvind Kejriwal’s residence: اروندکجریوال کے گھر کے باہر نوٹس لے کر کھڑی ہے کرائم برانچ کی ٹیم
دہلی کرائم برانچ کی ٹیم وزیر اعلی اروند کیجریوال کی رہائش گاہ پہنچ گئی ہے۔ جمعہ کی دیر رات بھی کرائم برانچ کی ٹیم ایک نوٹس لے کر وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ (اروند کیجریوال کی رہائش گاہ) پہنچی تھی، لیکن چونکہ کسی کو نوٹس نہیں ملا، اس لیے دہلی پولیس رات کو وہاں سے واپس آگئی۔
Azamgarh: پولیس نے کیا لڑکیوں کو بیچنے والے گروہ کا پردہ فاش، بشمول خاتون تین افراد گرفتار، معصوم کو بریلی میں 85 ہزار میں بیچا تھا
انسپکٹر دھرمیندر کمار پانڈے نے میڈیا کو بتایا کہ جب کیس کی تحقیقات شروع کی گئی تو یہ بات سامنے آئی کہ ملزمان لڑکیوں کو بیچنے کا کاروبار کرتے ہیں۔ ملزم متاثرہ لڑکی کو بریلی لے گیا اور اسے 85 ہزار روپے میں بیچ دیا۔





