Bharat Express DD Free Dish

Mumbai Crime Branch

 شوٹر سب سے پہلے رکشہ ڈرائیوروں اور دکانداروں سے ان کے یو پی آئی کیو آر کوڈ حاصل کرتے تھے۔ اس کے بعد ان کوڈ کی تصاویر انیل پنڈت کو بھیجی جاتی تھیں۔ انیل انہیں اپنے چھوٹے بھائی ابھیشیک پنڈت تک پہنچاتا تھا۔ الزام ہے کہ ابھیشیک کی ہدایت پر اس کی بیوی سنیہا پنڈت ہریانہ کے کرنال سے ان کیو آر کوڈ کو اسکین کرکے رقم منتقل کرتی تھی۔اس کے بعد ممبئی میں موجود شوٹر متعلقہ شخص کو طے شدہ کمیشن دیتے تھے اور باقی رقم نقد وصول کرلیتے تھے۔

پولیس کے مطابق ایک ملزم کی تعلیمی قابلیت انتہائی کم تھی اور وہ مبینہ طور پر صرف ساتویں جماعت تک پڑھا ہوا تھا۔ اس کے باوجود وہ کلینک چلا کر لوگوں کا علاج کر رہا تھا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران کلینک کو سیل کر دیا۔

اس پیش رفت سے قبل اس کیس میں چار افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جن کی پولیس حراست کی مدت آج ختم ہو رہی ہے۔ 3 فروری کو ممبئی پولیس نے فائرنگ میں استعمال ہونے والے اسکوٹر کا بھی سراغ لگایا گیا تھا۔

 ممبئی پولیس نے بم دھمکی معاملے میں اشون کمارسپرا نام کے شخص کونوئیڈا سے گرفتارکیا ہے۔ ملزم نے فیروز بن کر واٹس اپ پر 400 کلوآرڈی ایکس سے حملے کی جھوٹی دھمکی دی تھی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے اورجانچ شروع کردی ہے۔

مہاراشٹر کے سابق وزیر بابا صدیقی کے قتل کے سلسلے میں مسلسل تفتیش جاری ہے اور ملزمین کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔