آئندہ لوک سبھا انتخابات سے پہلے مرکزی تفتیشی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کیرالہ میں بڑی کارروائی کی ہے۔ ای ڈی نے کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین کی بیٹی وینا اور ان کی ملکیت والی آئی ٹی کمپنی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک افسر نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے حوالے سے یہ معلومات دی ہے۔
کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین کی بیٹی ٹی وینا کی ملکیت والی کمپنی کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد ریاست کی سیاست اب گرم ہو گئی ہے۔ وہیں ای ڈی کی کارروائی کے بعد بی جے پی بدعنوانی کو لے کر پنارائی حکومت کے خلاف مورچہ کھول دیا ہے ۔
منرل فرم کے ساتھ غیر قانونی لین دین کا الزام
سی ایم وجین کی بیٹی وینا کے خلاف معدنیات کی ایک فرم کے ساتھ غیر قانونی لین دین کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ اس معاملے میں ایس ایف آئی او کی طرف سے شکایت درج کرائی گئی ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس کی جانچ میں یہ پورا معاملہ منظر عام پر آیا ہے ۔
ED files money laundering case against Kerala CM’s daughter Veena, IT firm owned by her, others in ‘illegal’ payments case: Officials
— Press Trust of India (@PTI_News) March 27, 2024
تحقیقات سے پتہ چلا کہ کوچین منرلز روٹائل لمیٹڈ نے وینا کی کمپنی Exalogics Solutions کو 2018-19 کے درمیان 1.72 کروڑ روپے ادا کیے تھے، جب کہ یہ آئی ٹی فرم اس وقت کوئی سروس فراہم نہیں کر رہی تھی۔
سی پی آئی (ایم) پہلے ہی تحقیقاتی ایجنسی کی کارروائی پر سوال اٹھا رہی ہے۔ سی پی آئی (ایم) پہلے بھی کہہ چکی ہے کہ لوک سبھا انتخابات سے قبل وینا کی کمپنی کے خلاف مرکزی تحقیقات کا یہ قدم سیاسی طور پر محرک ہے۔
بھارت ایکسپریس۔