Bharat Express DD Free Dish

Modi government approves expansion of 5 new IITs: مودی حکومت نے جموں سمیت 5 نئے آئی آئی ٹیز کی توسیع کو دی منظوری، ہندوستان کی جدید تعلیمی صلاحیت میں ہوگا اضافہ

کابینہ نے ان آئی آئی ٹیز میں 130 فیکلٹی اسامیوں (پروفیسر لیول یعنی لیول 14 اور اس سے اوپر) کی بھی منظوری دی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرصدارت مرکزی کابینہ نے بدھ کو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں جموں و کشمیر، آندھرا پردیش، کیرالہ، چھتیس گڑھ اور کرناٹک میں قائم کیے جانے والے پانچ نئے IITs یعنی IIT جموں، IIT تروپتی، IIT پلکّڑ، IIT بھلائی اور IIT دھاروارڈ کی تعلیمی اور بنیادی ڈھانچے کی صلاحیت (فیز-B) کی توسیع کو منظوری دے دی۔ اس کی کل لاگت 11,828.79 کروڑ روپے ہوگی۔ کابینہ نے ان آئی آئی ٹیز میں 130 فیکلٹی اسامیوں (پروفیسر لیول یعنی لیول 14 اور اس سے اوپر) کی بھی منظوری دی ہے۔

ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی میدان میں مزید مضبوطی کے لیے پانچ نئے جدید ترین ریسرچ پارکس بھی بنائے جا رہے ہیں۔ اگلے چار سالوں میں ان IITs میں طلباء کی تعداد 6,500 زیادہ ہو جائے گی، جس میں پہلے سال 1,364 طلباء، دوسرے سال 1,738 طلباء، تیسرے سال 1,767 طلباء اور چوتھے سال میں 1,707 طلباء انڈر گریجویٹ (UG)، پوسٹ گریجویٹ (PG) اور پی ایچ ڈی پروگرامس میں شامل ہوں گے۔

ریسرچ کو فروغ دینے کے لیے پانچ نئے ریسرچ پارکس

تعمیر مکمل ہونے کے بعد ان پانچوں آئی آئی ٹیز میں تقریباً 13,687 طلباء تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ جب فی الحال ملک کی موجودہ آئی آئی ٹیز میں طلبا کی کل تعداد 7,111 ہے۔ یعنی ان پانچوں آئی آئی ٹیز کی تشکیل و تعمیر کے ساتھ اس میدان میں 6,576 مزید طلبا ملک کے سب سے باوقار ادارے میں تعلیم حاصل کرنے کی اپنی خواہشات کو پورا کر سکیں گے۔

ساتھ ہی یہ آئی آئی ٹیز ہنر مند افرادی قوت میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ جدت کو بھی فروغ دیں گے۔ ساتھ ہی یہاں سے نکلنے والے طلبا اقتصادی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کریں گے اور قوم کی تعمیر کو فروغ دیں گے۔ حکومت کا یہ قدم تعلیمی عدم مساوات کو کم کرتا ہے اور ہندوستان کی عالمی پوزیشن کو بھی مضبوط کرتا ہے۔

قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرے گا حکومت کا یہ قدم

طلبا کی بڑھتی ہوئی تعداد اور سہولیات کو منظم کرنے کے لیے فیکلٹی، انتظامی عملے، محققین اور معاون عملے کی بھرتی کے ذریعے براہ راست روزگار فراہم کیا جائے گا۔ مزید برآں IIT کیمپس کی توسیع ہاؤسنگ، نقل و حمل اور خدمات کی مانگ میں اضافہ کرکے مقامی معیشتوں کو متحرک کرتی ہے۔ وہیں IITs سے گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹس کی بڑھتی ہوئی تعداد جدت اور اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو بھی مزید فروغ دیتی ہے، جو مختلف شعبوں میں ملازمتوں کی تخلیق میں معاون ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read