Bharat Express DD Free Dish

Badvel-Nellore Highway: مودی حکومت نے آندھرا پردیش میں بڑویل-نیلور ہائی وے کو دی منظوری دی، 3,653 کروڑ روپے کی لاگت سے ہوگا تیار

مجوزہ ہائی وے کرشنا پٹنم بندرگاہ تک سفری فاصلہ 33.9 کلومیٹر کم کر دے گا جو موجودہ باڑویل-نیلور روڈ کے مقابلے میں 142 کلومیٹر سے کم ہو کر 108.13 کلومیٹر ہو جائے گا۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے آندھرا پردیش میں NH-67 پر 3,653.10 کروڑ روپے کی لاگت سے 108.134 کلومیٹر طویل 4 لین والے بڑویل-نیلور ہائی وے کی تعمیر کو منظوری دے دی ہے۔ اس پروجیکٹ سے کئی لاکھ کا براہِ راست اور بالواسطہ روزگار بھی پیدا ہو گا۔

آندھرا پردیش میں بنائے جائیں گے تین صنعتی کاریڈور

منظور شدہ بڑویل-نیلور ہائی وے آندھرا پردیش کے تین صنعتی راہداریوں کے اہم مقامات (نوڈز) کو جوڑے گا۔ ان میں وشاکھاپٹنم-چنئی انڈسٹریل کوریڈور (VCIC) پر کوپرتھی نوڈ، حیدرآباد-بنگلور انڈسٹریل کوریڈور (HBIC) پر اورواکل نوڈ اور چنئی-بنگلور انڈسٹریل کوریڈور (CBIC) پر کرشنا پٹنم نوڈ شامل ہیں۔ اس کوریڈور کا ملک کے لاجسٹک پرفارمنس انڈیکس (LPI) پر بھی مثبت اثر پڑے گا۔

ترجیحی نوڈ کے طور پر جانا جائے گا یہ ہائی وے

بڑویل-نیلور کوریڈور آندھرا پردیش کے وائی ایس آر کڑپہ ضلع میں موجودہ قومی شاہراہ NH-67 پر واقع گوپاورم گاؤں سے شروع ہوتا ہے اور SPSR نیلور ضلع میں NH-16 (چنئی-کولکتہ) کے کرشنا پٹنم پورٹ جنکشن پر ختم ہوتا ہے۔ یہ ہائی وے کرشنا پٹنم پورٹ کو اسٹریٹجک کنیکٹیویٹی بھی فراہم کرے گا، جس کی شناخت چنئی-بنگلور انڈسٹریل کوریڈور (سی بی آئی سی) کے تحت ترجیحی نوڈ کے طور پر کی گئی ہے۔

مجوزہ ہائی وے کرشنا پٹنم بندرگاہ تک سفری فاصلہ 33.9 کلومیٹر کم کر دے گا جو موجودہ باڑویل-نیلور روڈ کے مقابلے میں 142 کلومیٹر سے کم ہو کر 108.13 کلومیٹر ہو جائے گا۔ اس سے سفر کا وقت ایک گھنٹہ کم ہو جائے گا۔ حکومت نے کہا ہے کہ یہ منصوبہ مجوزہ ہائی وے کے ارد گرد کے علاقے میں بڑھتی ہوئی اقتصادی سرگرمیوں کی وجہ سے روزگار کے اضافی مواقع بھی پیدا کرے گا۔

اس کے علاوہ، حکومت نے مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش میں ہندوستانی ریلوے کے تحت دو ملٹی ٹریکنگ پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔ ان پروجیکٹوں میں رتلام-ناگدا تیسری اور چوتھی لائن اور وردھا-بلھارشاہ چوتھی لائن شامل ہیں۔ ان دونوں پروجیکٹ کی کل تخمینہ لاگت تقریباً 3,399 کروڑ روپے ہے اور یہ 2029-30 تک مکمل ہو جائیں گے۔ مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش کے چار اضلاع پر محیط یہ پروجیکٹ ہندوستانی ریلوے کے موجودہ نیٹ ورک میں تقریباً 176 کلومیٹر کا اضافہ کریں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read