ملک کے سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر اے۔ پی۔ جے۔ عبدالکلام کی برسی پر ملک بھر سے خراجِ عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ’مودی آرکائیو‘ کے ایکس ہینڈل سے وزیرِاعظم نریندر مودی کی ایک پرانی تقریر کے کچھ اقتباسات شیئر کیے گئے ہیں، جن میں وہ ڈاکٹر کلام کی تعریف کرتے نظر آ رہے ہیں۔ وزیراعظم مودی کی یہ تقریر 5 مئی 2025 کی ہے، جس میں انہوں نے ڈاکٹر عبدالکلام کی زندگی کےسفر کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ویڈیو میں وزیراعظم مودی نے کلام پر لکھے گئے ایک پرانے مضمون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا:’’جب کلام صاحب طالبعلم تھے، تو ایک انٹرویو کے لیے وہ پہلی بار رامیشورم سے نکلے۔ اُس وقت ان کی مالی حالت ٹھیک نہیں تھی اور وہ لوکل ٹرین سے انٹرویو کے لیے روانہ ہوئے۔ انہیں دہلی جانا تھا۔ کئی دنوں کے سفر کے بعد جب وہ دہلی پہنچے، تو راستے میں لوگوں کے رہن سہن اور زبانیں تبدیل ہوتی گئیں، کھانے پینے کا انداز تبدیل ہو گیا اور مختلف زبانوں میں اخبارات ملتے تھے۔ یہ تمام تجربات ان کی زندگی کے لیے بالکل نئے تھے۔‘‘
Narendra Modi recounts Dr #APJAbdulKalam’s first train journey from Rameswaram to Delhi and how it influenced his views on India’s diversity and expanse. pic.twitter.com/Qw7TtVM7Aj
— Modi Archive (@modiarchive) October 15, 2025
یہ واقعہ ڈاکٹر کلام کی شخصیت اور ان کے وژن کو سمجھنے میں اہم کڑی سمجھا جا رہا ہے، جو آج بھی لاکھوں نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ وزیر اعظم مودی نے بتایا “سفر کے دوران وہ سو نہیں پاتے تھے۔ رات بھر کھڑکی سے باہر دیکھتے رہتے اور دہلی پہنچنے کا انتظار کرتے تھے۔ اس دوران انہیں یہ جاننے کا موقع ملا کہ ان کا ملک کیسا ہے اور اس میں کس طرح کی خوبیاں پائی جاتی ہیں۔ ان کے اس پہلے سفر نے ان کے ذہن و دل میں ملک کی تنوع اور وسیع تر شناخت کو بھر دیا۔ یہ سفر ان کی پوری زندگی کے لیے ایک بہت ہی حوصلہ افزا تجربہ ثابت ہوا۔‘‘
کامیابی کے لیے انکساری اور سخت محنت بے حد ضروری ہے
اس سے پہلے وزیراعظم مودی نے ’ایکس‘پر ایک پوسٹ میں لکھا: ’’ڈاکٹر اے۔ پی۔ جے۔ عبدالکلام کو ان کی جینتی پرشت شت نمن۔ انہیں ایک ایسے دور اندیش انسان کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے نوجوان ذہنوں کو روشن کیا اور ہمارے ملک کو بڑے خواب دیکھنے کی تحریک دی۔ان کی زندگی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ کامیابی کے لیے انکساری اور سخت محنت نہایت ضروری ہے۔ ڈاکٹر کلام کا خواب ایک مضبوط، خود کفیل اور ہمدرد بھارت تھا، اور ہم ان کے اس وژن کو حقیقت میں بدلنے کے لیے پُرعزم ہیں۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
