Bharat Express DD Free Dish

MK Stalin wrote a letter to PM Modi: وزیراعظم مودی کے نام ایم کے اسٹالن کا خط، امریکی ٹیرف میں اضافے پر تشویش، تامل ناڈو کے صنعتی شعبے کو بڑا خطرہ

’’میں وزیراعظم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ذاتی طور پر اس معاملے میں مداخلت کریں اور قومی سطح پر ایسے اقدامات کریں جن سے برآمدات کی مسابقت برقرار رہے اور لاکھوں لوگوں کی روزی روٹی محفوظ ہو۔‘‘

چنئی/نئی دہلی: تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے وزیراعظم نریندر مودی کو ایک اہم خط لکھتے ہوئے امریکہ کی جانب سے 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے اثرات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ تامل ناڈو کے صنعتی اور برآمدی ڈھانچے پر سنگین اثر ڈال سکتا ہے، جس سے لاکھوں روزگار بھی خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔

ایم کے اسٹالن کی تشویش

خط میں اسٹالن نے لکھا کہ گزشتہ مالی سال میں بھارت کے کل 433.6 ارب ڈالر کے برآمدی مال میں سے 20 فیصد امریکہ گیا، جبکہ تامل ناڈو کے 52.1 ارب ڈالر مال میں سے 31 فیصد امریکی مارکیٹ میں برآمد ہوا۔ اس وابستگی کی وجہ سے ٹیرف کا اثر دیگر ریاستوں کے مقابلے تامل ناڈو پر کہیں زیادہ ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ مسئلہ صرف صنعت کا نہیں بلکہ روزگار کا بھی ہے۔ خاص طور پر ٹیکسٹائل انڈسٹری شدید بحران کا شکار ہو سکتی ہے جو تامل ناڈو میں تقریباً 75 لاکھ افراد کو روزگار دیتی ہے اور بھارت کے برآمدات کا 28 فیصد حصہ ہے۔ اگر ٹیرف 50 فیصد کر دیا گیا تو 30 لاکھ لوگ اپنی ملازمت سے ہاتھ دھوسکتے ہیں۔

متاثرہ سیکٹرز

وزیراعلیٰ نے کہا کہ امریکی ٹیرف سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شعبوں میں ٹیکسٹائل اور ملبوسات، مشینری اور آٹو موبائل، رتن اور زیورات، چمڑا اور جوتے، سمندری مصنوعات اور کیمیکل شامل ہیں۔ یہ سبھی شعبے لیبر انٹینسیو (Labor Intensive) ہیں اور ان میں مندی آنے سے براہِ راست روزگار کے بڑے پیمانے پر خاتمے کا اندیشہ ہے۔

مرکز کے لیے سفارشات

ایم کے اسٹالن نے مرکز سے کئی فوری اقدامات کرنے کی درخواست کی ہے جن میں جی ایس ٹی شرحوں میں نرمی، کپاس پر درآمدی ڈیوٹی میں چھوٹ اور ایمرجنسی کریڈٹ لائن گارنٹی اسکیم (ECLGS) کے تحت مالی راحت شامل ہیں۔

کریڈٹ سہولیات میں توسیع

مزید برآں، انہوں نے کہا کہ برآمد کنندگان کے لیے خصوصی شرح سود امدادی اسکیم شروع کی جائے، آزاد تجارتی معاہدوں (FTA) پر پیش رفت تیز کی جائے، اور کووِڈ کے دور میں دی گئی سہولت کی طرز پر ایک مالیاتی ریلیف پیکیج کا اعلان کیا جائے۔

وزیراعظم سے براہ راست اپیل

اسٹالن نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ’’میں وزیراعظم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ذاتی طور پر اس معاملے میں مداخلت کریں اور قومی سطح پر ایسے اقدامات کریں جن سے برآمدات کی مسابقت برقرار رہے اور لاکھوں لوگوں کی روزی روٹی محفوظ ہو۔‘‘ انہوں نے مزید یقین دہانی کرائی کہ تامل ناڈو حکومت اس سلسلے میں مرکز کے ہر اقدام میں مکمل تعاون کرے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read