بی جے پی ایم منوج تیوارن نے آج بگیشور دھام پہنچ کر دھام کی پیٹھادھیشور شری دھیریندر شاستری سے ملاقات کی اور ان کا آشیرواد لیا۔ یہ ملاقات اس لیے بھی خاص تھی کہ آج ہی دھیریندر شاستری کا یومِ پیدائش ہے اور منوج تیواری نے یہ سفر انھیں اسی کی مبارکباد پیش کرنے کے حوالے سے کیا تھا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس ملاقات کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے منوج تیواری نے لکھا کہ ’’سناتن کے علم بردار، ہندو ثقافت کے پرچارک، بھگوان ہنومان کے اوتار، باگیشور پیٹھادھیشور شری دھیریندر شاستری جی کو یومِ پیدائش کی دل کی گہرائیوں سےمبارکباد۔ اس موقع پر آج صبح 00:05 بجے مہاراج جی سے باگیشور میں ملاقات کر مبارکباد دی۔ دھام پر ایک حادثہ ہو جانے کی وجہ سے سارا جشن منسوخ کر دیا مہاراج جی نے۔‘‘
सनातन ध्वजवाहक, हिंदू संस्कृति के प्रचारक हनुमान जी के कृपा पात्र, बागेश्वर पीठाधीश्वर श्री धीरेंद्र शास्त्री जी को जन्मदिवस (4 July) की हार्दिक बधाई..
इस अवसर पर आज प्रातः 00:05 बजे महाराज जी से बागेश्वर में मुलाकात कर शुभेक्षा दी। धाम पर एक दुर्घटना हो जाने के कारण सारा… pic.twitter.com/UOdeMR4xrx— Manoj Tiwari (@ManojTiwariMP) July 4, 2025
اس پوسٹ کے ساتھ شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ منوج تیواری نے نہ صرف بابا سے ملاقات کی، بلکہ اپنے خاندان کی چھوٹی بچی سے بھی ان کی بات کروائی، جس نے بابا جی کو بھجن بھی سنایا۔ بھجن سن کر بابا جی نے اس بچی کو بھی آشیرواد دیا اور اگلی بار نیا بھجن سنانے کے لیے کہا۔
واضح رہے کہ آج باگیشور دھام کے پیٹھادھیشور شری دھریندر شاستری کا یومِ پیدائش ہے اور اس موقع پر ملک بھر سے ان کے عقیدت مند انھیں نہ صرف مبارکباد کے پیغام بھیج رہے ہیں، بلکہ بڑی تعداد میں لوگوں نے دھام کا رخ بھی کیا ہے۔ تاہم دھام میں ٹین گرنے کی وجہ سے ہونے والے ایک حادثے کی وجہ سے شری دھیریندر شاستری کے یومِ پیدائش کا جشن منسوخ کر دیا گیا ہے، جس کی تصدیق منوج تیواری نے بھی اپنی پوسٹ میں کی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



