Bharat Express

Lok Sabha: لوک سبھا کی سیکورٹی میں بڑی کوتاہی، سامعین گیلری سے دو افراد نے لگائی چھلانگ

اس واقعے کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے، جس میں ایک شخص ہاتھ میں کچھ لے کر لوک سبھا کے اندر میز پر کودتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملے کی آج 22ویں برسی ہے۔

لوک سبھا کی کارروائی شروع ہوتے ہی اپوزیشن نے ہنگامے کے بعد کیا واک آؤٹ

Lok Sabha: پارلیمنٹ ہاؤس کی سیکیورٹی میں بڑی کوتاہی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق دو نامعلوم افراد لوک سبھا میں داخل ہوئے، دونوں کو بعد میں حراست میں لے لیا گیا۔ اس واقعہ کے بعد لوک سبھا کی کارروائی بھی فی الحال ملتوی کر دی گئی ہے۔ ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی صبح پیش آیا۔ سامعین گیلری سے دو لوگ چھلانگ لگا کر پارلیمنٹ کے اندر آئے۔ اندر داخل ہونے والوں میں ایک عورت اور ایک نوجوان شامل تھا۔ جو لوگ بعد میں اندر داخل ہوئے ان میں سے ایک نے لوک سبھا کے اندر میز پر ادھر ادھر کودنا شروع کر دیا۔ اس دوران اس شخص نے فلوروسینٹ گیس کا چھڑکا بھی ؤ کیا۔

یہ بھی پڑھیں- Mohan Yadav Oath Ceremony: مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ بنے موہن یادو، جگدیش دیوڑا اور راجندر شکلا نے لیا ڈپٹی سی ایم کا حلف

اس واقعے کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے، جس میں ایک شخص ہاتھ میں کچھ لے کر لوک سبھا کے اندر میز پر کودتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملے کی آج 22ویں برسی ہے۔ ایسے میں لوک سبھا میں داخل ہونے اور میز پر چھلانگ لگانے والے نامعلوم شخص کی تصویروں کے بعد سیکورٹی کو لے کر کئی سوال اٹھ رہے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ جو ویڈیو سامنے آیا ہے، اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہاں موجود ممبران پارلیمنٹ بھی لوک سبھا میں داخل ہونے والے اس شخص کو پکڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس