Bharat Express DD Free Dish

LG Manoj Sinha took part in Jammu Kashmir Cultural Festival: ایل جی منوج سنہا نے جموں کشمیر کلچرل فیسٹیول میں کی شرکت، ثقافتی ورثے کے تحفظ پر دیا زور

ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ ہمیں اپنے لوک فنون، روایتی دستکاری، ثقافتی روایات اور قدیم علمی نظام کو بچانے کے لیے کثیر الجہتی نقطہ نظر اپنانا ہوگا۔ سائنس دانوں، فنکاروں اور روحانی گرووں کو ‘ترقی یافتہ ہندوستان’ کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے شری کیلاکھ جیوتش اور ویدک سنستھان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ’’جے اینڈ کے کلچرل فیسٹیول‘‘ میں شرکت کی۔ اس تقریب کا اہتمام بابا جیتو آڈیٹوریم، سکواسٹ جموں میں کیا گیا تھا۔ اس موقع پر آچاریہ مہامنڈلیشور سوامی کیلاشانند گری جی مہاراج بھی موجود تھے۔ثقافت اور روایات کے تحفظ پر خصوصی توجہ  دیتے ہوئے اپنے خطاب میں ایل جی منوج سنہا نے تقریب کے منتظمین اور اس سے وابستہ تمام افراد کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی ثقافتی اور لسانی وراثت کو محفوظ رکھنا بہت ضروری ہے۔ ایل جی سنہا نے تمام تنظیموں اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ قدیم روایات اور اقدار کو محفوظ رکھنے اور انہیں معاشرے میں پھیلانے کی کوشش کریں۔انہوں نے کہا، “ہماری قدیم تہذیب نے پوری دنیا کو سائنسی، ثقافتی اور روحانی طور پر متاثر کیا ہے۔ ‘واسودھائیو کٹمبکم’ کا نظریہ ہمارے بھرپور ورثے کا ایک لازمی حصہ ہے۔

اس کے ساتھ انہوں نے نئی نسل کو اپنے ثقافتی ورثے سے جوڑنے کی ضرورت پر زور دیا اور یہ بھی کہا کہ ثقافت اور ورثے کے تئیں بیداری بڑھانے کے لیے نئے طریقے اپنانے کی ضرورت ہے۔ ایل جی سنہا نے نوجوانوں، مذہبی تنظیموں اور سماج کے تمام طبقات سے قدرتی، ثقافتی اور زندہ ورثے کے تحفظ پر توجہ مرکوز کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا، ’’پائیدار ترقی کو ترجیح دیتے ہوئے ہمیں اپنے لوک فنون، روایتی دستکاری، ثقافتی روایات اور قدیم علمی نظام کو بچانے کے لیے کثیر الجہتی نقطہ نظر اپنانا ہوگا۔ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ سائنس دانوں، فنکاروں اور روحانی گرووں کو ‘ترقی یافتہ ہندوستان’ کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ “ہمارے ثقافتی ورثے کو بچانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کا اتحاد بہت ضروری ہے۔

ایل جی سنہا نے خاص طور پر نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ پائیدار طرز زندگی کے برانڈ ایمبیسیڈر بنیں اور معاشرے کو ماحولیاتی تحفظ کے بارے میں آگاہ کریں۔واضح رہے کہ سلیبریٹی ایوارڈز اور خصوصی نمائشیں اس پروگرام میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات کو نوازا گیا۔ اس کے علاوہ ایک دستاویزی فلم کی نمائش کی گئی اور ایل جی منوج سنہا کی زندگی پر مبنی مہنت روہت شاستری کی تدوین کردہ کتاب ‘ابھینندن گرنتھ’ کا اجرا کیا گیا۔ثقافتی میلے کا مقصد ریاست جموں و کشمیر کے بھرپور ثقافتی ورثے، مذہبی روایات اور سماجی اتحاد کو فروغ دینا تھا۔ تقریب کے دوران مقامی دستکاری، روایتی کھانوں اور لوک رقصوں کی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔وہیں  تقریب میں ایک خصوصی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں بھارتی فوج کی تکنیکی ترقی اور تزویراتی صلاحیتوں کو دکھایا گیا۔ اس نمائش کا مقصد نوجوانوں کو فوج میں بھرتی ہونے اور قوم کی خدمت کرنے کی ترغیب دینا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read