Bharat Express DD Free Dish

Legal education should be compulsory in schools : اسکولوں میں لاء کی تعلیم لازمی ہونی چاہیے، نئی نسل کا قوانین اور حقوق وفرائض سے آشنا ہونا ضروری:ڈاکٹر راجیشور سنگھ

رکن اسمبلی نے اپنے خطاب کے دوران لاء کی تعلیم پر بھی کافی زور دیااور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ داکٹرراجیشور سنگھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسکولوں میں قانون کی  تعلیم لازمی ہونی چاہیے۔ہر نوجوان کو قوانین، حقوق اور فرائض کی بنیادی معلومات ہونی چاہئیں۔

بی جے پی ایم ایل اے راجیشور سنگھ

اترپردیش کے سروجنی نگر سے بی جے پی کے رکن اسمبلی ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے وکلا ء کے ساتھ منعقدہ ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی کامیابی اور کامیابیاں اس وقت اور بھی بڑھ جاتی ہیں جب وہ معاشرے کے لیے ایک بڑا مقصد پورا کرتے ہیں۔راجیشور سنگھ ہندوستان کے مستقبل کے وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے، بے لوث خدمات کے بارے میں ایک خوبصورت پیغام شیئر کیا اور کہا  بے لوث عوامی خدمات سے جو اطمینان حاصل ہوتا ہے وہ کسی اور عمل سے نہیں ہوتا۔

راجیشور سنگھ نے مزید کہا کہ  جب ہم اپنے بے لوث عمل کے ذریعے معاشرے اور قوم کوکچھ  دیتے ہیں۔ان کے کسی کام آتے ہیں۔ اپنے عمل سے معاشرے میں کوئی تبدیلی لاتے ہیں یا پھر کسی غریب کی زندگی میں خوشیاں لاتے ہیں تو یہ کار خیر اور عاجزی ایک ایسی خوبی ہے جسے ہر نوجوان کو اپنانا چاہیے۔چونکہ اس کے سہارے سماج میں انسانیت کا بول بالا ہوگا اور ایک نیا معاشرہ تشکیل پائے گا۔

رکن اسمبلی نے اپنے خطاب کے دوران لاء کی تعلیم پر بھی کافی زور دیااور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ داکٹرراجیشور سنگھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسکولوں میں قانون کی  تعلیم لازمی ہونی چاہیے۔ہر نوجوان کو قوانین، حقوق اور فرائض کی بنیادی معلومات ہونی چاہئیں اور ایسا ہونے کا سب سے بڑا فائدہ ملک کو ہوگا چونکہ جب ہماری نئی نسل قوانین اور حقوق فرائض سے آشنا ہوگی تو پھر ملک بھی اسی کے مطابق ترقی کے منازل طے کرے گا۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read