نئی دہلی: آج قومی کونسل برائے فروغ اردوزبان (این سی پی یوایل)، نئی دہلی کے صدردفترمیں بین الاقوامی یوم یوگ 2026 کی مناسبت سے ایک لیکچرکا انعقاد کیا گیا۔ این سی پی یوایل کے ڈائریکٹرڈاکٹرشمس اقبال نے مہمان مقررکا استقبال کرتے ہوئے موجودہ وقت میں یوگا کی اہمیت وافادیت پرروشنی ڈالی اوراسے انسانی زندگی کوبہتربنانے کا ایک اہم حوالہ قراردیا۔
پتنجلی سے وابستہ یوگ کی ماہرامیتا کماری نے یوگا کی معنویت پرایک اہم لیکچردیا۔ انھوں نے کہا کہ آج کی مصروف زندگی میں لوگوں کوجسمانی ورزش کا موقع کم مل پاتا ہے، ایسے میں کئی قسم کی بیماریاں انھیں لاحق ہوجاتی ہیں۔ دیرتک کرسیوں پربیٹھ کرکام کرنے والے ملازمین کی طرف سے سروائیکل اورگیس کی شکایتیں اکثرموصول ہوتی رہتی ہیں۔ ایسے میں اگریوگ کے چند نہایت آسان، لیکن اہم آسنوں کا اہتمام کیا جائے توان بیماریوں سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔
مختلف بیماریوں سے نجات حاصل کرنے کا یوگا بہترین طریقہ: امیتا کماری
انھوں نے سروائیکل، کمردرد،پیٹ کی چربی، ڈائبٹیز، گھبراہٹ، تھکان، گیس اورایسیڈٹی جیسے مختلف امراض سے نپٹنے کے لیے بھجنگ آسن، اردھ ہلاسن، پرانایام، بَک آسن، منڈوک آسن، کپال بھاتی، پون مکت، سیتوبند جیسے مختلف آسن کے طریقے بھی بتائے۔ کون سا آسن کس وقت مفید ہوگا اس پربھی روشنی ڈالی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ یوگ من کوشانتی عطا کرتا ہے اور جب من شانت رہتا ہے توکام کرنے میں بھی آسانی ہوتی ہے۔ انھوں نے مختلف بیماریوں اورآسنوں سے متعلق لوگوں کے سوالات کے تشفی بخش جوابات بھی دیئے۔ اس موقع پراین سی پی یو ایل کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرزاورافسران کے علاوہ دیگرعملہ بھی موجود رہا۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

