International Yoga Day 2026: یوگا صرف جسمانی نہیں بلکہ ذہنی سکون بھی فراہم کرتا ہے: این سی پی یو ایل کے دفتر میں بین الاقوامی یوم یوگ 2026 کی مناسبت سے لیکچر میں یوگ کی ماہر امیتا کماری کا بڑا دعویٰ
پتنجلی سے وابستہ یوگ کی ماہر امیتا کماری نے سروائیکل، کمردرد، پیٹ کی چربی، ڈائبٹیز، گھبراہٹ، تھکان، گیس اور ایسیڈٹی جیسے مختلف امراض سے نپٹنے کے لیے بھجنگ آسن، اردھ ہلاسن، پرانایام، بَک آسن، منڈوک آسن، کپال بھاتی، پون مکت، سیتوبند جیسے مختلف آسن کے طریقے بھی بتائے۔ کون سا آسن کس وقت مفید ہوگا اس پربھی روشنی ڈالی۔





