نئی دہلی: بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمارنے اعلان کردیا ہے کہ وہ راجیہ سبھا جانا چاہتے ہیں۔ اس طرح سے ان کا راجیہ سبھا جانا طے ہوگیا ہے۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ اعلان کیا کہ میں راجیہ سبھا کا رکن بننا چاہتا ہوں۔ یہ میری خواہش ہے۔ انہوں نے واضح کردیا کہ اب وہ راجیہ سبھا جا رہے ہیں۔ اپنے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ انہوں نے وزیراعلیٰ کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ بہارکی ترقی اورخوشحالی کے لئے بہارمیں نئی حکومت کوہماری نگرانی رہے گی۔ اس طرح سے بہارمیں نئی حکومت بننے کا راستہ بھی صاف ہوگیا ہے۔ تھوڑی دیرمیں نتیش کمارپرچہ نامزدگی داخل کریں گے اورپھربہارمیں نئی حکومت بننے کی تیاری شروع ہوجائے گی۔
سوشل میڈیا پوسٹ سے کیا بڑا اعلان
نتیش کمار نے لکھا کہ پارلیمانی زندگی شروع کرنے کے وقت سے ہی میرے دل میں ایک خواہش تھی کہ میں بہاراسمبلی کے دونوں ایوانوں کے ساتھ پارلیمنٹ کے بھی دونوں ایوانوں کا رکن بنوں۔ اسی ضمن میں اس بار ہو رہے الیکشن میں راجیہ سبھا بننا چاہتا ہوں۔ بہارکی نئی حکومت کو میرا تعاون رہے گا۔ بہارمیں چل رہی سیاسی سرگرمی کے درمیان نتیش کمار نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ گزشتہ دو دہائی سے بھی زیادہ وقت سے آپ نے اپنا اعتماد اورحمایت میرے ساتھ مسلسل بنائے رکھا ہے اوراسی کی بدولت ہم نے بہار کی اورآپ سب لوگوں کی پوری لگن سے خدمت کی ہے۔ آپ کے اعتماد اورحمایت کی ہی طاقت تھی کہ بہارآج ترقی اوراحترام کا نیا آیام پیش کررہا ہے۔ اس کے لئے ماضی میں بھی میں نے آپ کے تئیں کئی بارشکریہ ادا کیا ہے۔
پارٹی لیڈران اورکارکنان میں زبردست ناراضگی
وہیں نتیش کمارکے راجیہ سبھا جانے کی خبروں کے درمیان ریاست کی سیاست کافی گرم ہوگئی ہے۔ ان کی پارٹی جنتا دل یونائیٹیڈ (جے ڈی یو) میں زبردست ہلچل ہے۔ پارٹی میں اس مسئلے پربغاوت کے سربنتے نظرآرہے ہیں۔ پارٹی کے کارکنان نے آج جمعرات کووزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہروزیراعلیٰ نتیش کمارکی حمایت میں نعرے لگائے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگرنتیش کمارکو بدلنا ہوتوپھرسے الیکشن کرایا جائے۔ پارٹی لیڈرراجیو رنجن پٹیل نے کہا کہ ہم نتیش کمارکوپرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لئے جانے ہی نہیں دیں گے۔ وہیں آج نشانت کمار جے ڈی یومیں شامل ہونے والے ہیں۔
#WATCH | Patna | On reports of Bihar CM Nitish Kumar going to the Rajya Sabha, JDU leader Rajeev Ranjan Patel says, “Bihar’s people are crying, nobody celebrated Holi yesterday… Thousands of workers are crying, saying they worked to win votes for Nitish Kumar… The workers… pic.twitter.com/xtC0RRy9KH
— ANI (@ANI) March 5, 2026
دارالحکومت پٹنہ میں آج جمعرات کی صبح سے ہی ماحول بننے لگا ہے۔ نتیش کمار کے راجیہ سبھا جانے کی قیاس آرائیوں کے درمیان جے ڈی یومیں ناراضگی زبردست بڑھ گئی ہے۔ پارٹی کارکنان ناراض ہیں۔ سینکڑوں کارکنان وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں۔ کارکنان کا الزام ہے کہ دہلی نتیش کمارکے خلاف سازش کررہی ہے۔ وہیں نتیش کمار کے بیٹے نشانت کمارآج سیاست میں انٹری کریں گے اورپارٹی کی رکنیت لیں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


