Bharat Express

Centre Provides ‘Z+’ CRPF Security: الطاف بخاری کو ملی زیڈ پلس سیکورٹی، جانئے کیوں بڑھائی گئی جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے لیڈر کی سیکورٹی!

جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری کو زیڈ پلس سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔ پارٹی کا قیام 2020 میں عمل میں آیا تھا۔

جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے قومی صدر الطاف بخاری ۔ (Image Source- ANI)

Altaf Bukhari Get ‘Z+’ CRPF Security: ہندوستانی حکومت نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے سابق لیڈراور جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے صدر محمد الطاف بخاری کو زیڈ پلس زمرے کی مسلح مرکزی ریزرو پولیس اہلکار سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق انٹلی جنس بیورو کے خطرے کے تجزیہ کی بنیاد پر حال ہی میں سیکورٹی جائزہ میٹنگ کے بعد وزارت داخلہ سے سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، تاجر سے لیڈر بنے اور سابق وزیر الطاف بخاری (65) کو جموں وکشمیر میں 24 گھنٹے ‘زیڈپلس’ زمرے کی سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ الطاف بخاری کو گزشتہ ماہ ہی اپنی پارٹی جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے صدر کے طور پر منتخب کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے الطاف بخاری آئندہ تین سالوں تک پارٹی کے صدر رہیں گے۔

سال 2020 میں پارٹی کا قیام

اپنی پارٹی کا قیام مارچ 2020 میں ہوئی تھی۔ پارٹی کا قیام آرٹیکل 370 اور آرٹیکل 35 منسوخ ہونے کے آٹھ ماہ بعد ہوا تھا۔ 2020 کے بعد سے پارٹی کے ساتھ کئی الگ الگ تنظیمیں جڑ چکی ہیں۔ اپنی پارٹی نے گزشتہ سال سری نگر میں ایک میگا ریلی بھی منعقد کی تھی، جسے 5 اگست 2019 کے بعد وادی میں سب سے بڑی ریلی میں سے ایک مانا جاتا ہے۔

 کیا ہے زیڈ پلس سیکورٹی؟

زیڈ پلس سیکورٹی ملک میں دوسری سب سے بڑی سیکورٹی ہے۔ اسپیشل پروٹیکشن گروپ کے بعد اس کا نمبر ہے۔ زیڈ پلس سیکورٹی میں 50 سے زیادہ سیکورٹی اہلکار موجود ہوتے ہیں۔ ان میں 10 سے زیادہ کمانڈو ہوتے ہیں اور باقی پولیس آفیسر ہوتے ہیں۔ آئی ٹی بی پی اور سی آرپی ایف کے جوان بھی اس میں موجود رہتے ہیں۔ ساتھ ہی سیکورٹی میں اسکارٹس اورپائلٹ گاڑی بھی دی جاتی ہیں۔

-بھارت ایکسپریس