جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس ایک ساتھ لڑیں گی۔ این سی چیف اور سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا کہ کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے درمیان اتحاد قائم ہوا ہے اور سی پی ایم بھی اس اتحاد میں شریک ہے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی سری نگر میں موجود ہیں۔ نیشنل کانفرنس اور کانگریس لیڈروں کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔ جموں و کشمیر میں دو مرحلوں میں انتخابات ہوں گے۔ پہلے مرحلے کی ووٹنگ 18 ستمبر کو ہوگی اور دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 25 ستمبر کو ہوگی۔
#WATCH | Srinagar, J&K: When asked if there are chances for National Conference and PDP to come together for J&K elections, NC president Farooq Abdullah says, “Congress and we (NC) are together. Tarigami sahab (CPM’s M.Y. Tarigami) is also with us. I hope that our people are with… pic.twitter.com/hWtOSOGyU6
— ANI (@ANI) August 22, 2024
جب جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ سے پی ڈی پی کے ساتھ اتحاد کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا، “کانگریس اور ہم یعنی نیشنل کانفرنس ایک ساتھ ہیں۔ محمد یوسف تاریگامی (سی پی ایم لیڈر) بھی ہمارے ساتھ ہیں۔ مجھے امید ہے کہ ہمارے لوگ ہمارے ساتھ رہیں گے تاکہ ہم جیت سکیں اور لوگوں کے لیے بہتر کام کر سکیں۔ تاہم فاروق عبداللہ نے پی ڈی پی کی شمولیت کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا ہے۔
فاروق عبداللہ نے پی ڈی پی کے بارے میں کیا کہا؟
جب فاروق عبداللہ سے پی ڈی پی کے ساتھ اتحاد کے سلسلے میں جاری بات چیت کے بارے میں پوچھا گیا تو سابق وزیر اعلیٰ نے کہا، ’’ہمیں نہیں معلوم۔ پہلے الیکشن دیکھیں، پھر ان چیزوں کو دیکھیں گے۔ کوئی دروازہ کسی کے لیے بند نہیں ہے۔کانگریس این سی کے اتحاد کے لئے مشترکہ کم سے کم پروگرام پر فاروق عبداللہ نے کہا کہ مشترکہ پروگرام ملک میں موجود تقسیم کرنے والی طاقتوں کو شکست دینے کے لئے الیکشن لڑنا ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے،راہل گاندھی کے ساتھ ملاقات کے بعد نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا، ’’میٹنگ انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ اتحاد ٹریک پر ہے اور جاری رہے گا۔ تمام 90 سیٹوں پر آج شام تک اس اتحاد کی تصویر واضح ہو جائے گی۔
بھارت ایکسپریس۔