Bharat Express DD Free Dish

Doda Road Accident: جموں و کشمیر کے ڈوڈہ سڑک حادثے پر وزیر داخلہ اور وزیر دفاع نے کیا غم کا اظہار، فوج کے 10 جوان ہوئے شہید

حادثے کے وقت گاڑی میں فوج کے 17 جوان سوار تھے۔ یہ گاڑی بھدرواہ-چمبا بین ریاستی سڑک پر کھنی ٹاپ کے قریب سے گزر رہی تھی کہ اچانک بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ اس حادثے میں بھارتی فوج کے 10 جوان شہید ہو گئے۔

نئی دہلی: جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں پیش آئے المناک سڑک حادثے پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سمیت کئی لیڈران نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ دستیاب معلومات کے مطابق، حادثے کے وقت گاڑی میں فوج کے 17 جوان سوار تھے۔ یہ گاڑی بھدرواہ-چمبا بین ریاستی سڑک پر کھنی ٹاپ کے قریب سے گزر رہی تھی کہ اچانک بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ اس حادثے میں بھارتی فوج کے 10 جوان شہید ہو گئے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، ’’جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں پیش آئے سڑک حادثے سے دل انتہائی رنجیدہ ہے۔ اس حادثے میں جن بہادر جوانوں کو ہم نے کھو دیا، ان کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی ہے۔ زخمی جوانوں کو اعلیٰ درجے کی طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ تمام زخمی جوان جلد صحت یاب ہوں، ایشور سے یہی کامنا ہے۔‘‘

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایکس پر لکھا، ’’ڈوڈہ میں پیش آئے افسوسناک سڑک حادثے سے گہرا دکھ پہنچا ہے، جس میں ہم نے بھارتی فوج کے 10 بہادر جوانوں کو کھو دیا۔ غمزدہ خاندانوں کے ساتھ میری دلی تعزیت ہے۔ زخمی جوانوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے اور بہترین علاج کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اس مشکل گھڑی میں پورا ملک اپنی فوج اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑا ہے۔‘‘

مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا، ’’جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں پیش آئے حادثے میں فوجی جوانوں کی شہادت کی خبر نہایت افسوسناک ہے۔ ملک ان کی بہادری اور خدمات کا ہمیشہ مقروض رہے گا۔ اس کٹھن وقت میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ میری گہری ہمدردی ہے۔ ایشور انہیں یہ ناقابلِ برداشت دکھ سہنے کی طاقت دے۔‘‘

مرکزی وزیر اور لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے سربراہ چراغ پاسوان نے بھی حادثے پر رنج کا اظہار کرتے ہوئے ایکس پر لکھا، ’’جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں فوجی گاڑی کے کھائی میں گرنے کا واقعہ انتہائی دلخراش ہے۔ اس حادثے میں 10 بہادر جوانوں کی شہادت اور کئی کے زخمی ہونے کی خبر دل کو دہلا دینے والی ہے۔ میں شہید جوانوں کے اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ ایشور سے پرارتھنا ہے کہ وہ غمزدہ خاندانوں کو اس بڑے صدمے کو برداشت کرنے کی طاقت دے اور زخمی جوانوں کو جلد صحت یاب کرے۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read