ریو ڈی جنیرو میں منعقدہ برکس سربراہی اجلاس کے دوران ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دوطرفہ تعاون، مغربی ایشیا، برکس اور شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کے ذریعے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اس کی اطلاع دی۔
انھوں نے ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’برکس 2025 کے موقع پر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے مل کر اچھا لگا۔ دوطرفہ تعاون، مغربی ایشیا، برکس اور ایس سی او پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔‘‘ اس سے قبل روسی وزارت خارجہ نے بھی دونوں لیڈران کی ملاقات کی تصویر شیئر کی تھی اور کہا تھا کہ یہ بات چیت برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ روسی وزارت خارجہ نے لکھا کہ ’’روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ریو ڈی جنیرو میں BRICS سربراہی اجلاس کے دوران ملاقات کی۔‘‘
Good to meet with FM Sergey Lavrov of Russia on the sidelines of #BRICS2025.
Discussed bilateral cooperation, West Asia, BRICS and SCO.
🇮🇳 🇷🇺 pic.twitter.com/imiDJlB7aO
— Dr. S. Jaishankar (@DrSJaishankar) July 6, 2025
غور طلب ہے کہ اس سے قبل دونوں لیڈروں نے فروری 2025 میں جوہانسبرگ میں ملاقات کی تھی، جہاں انھوں نے ہندوستان اور روس کے درمیان دو طرفہ تعاون کی پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا تھا۔ واضح رہے کہ برازیل کی زیر صدارت 17ویں برکس سربراہی اجلاس میں برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ کے ساتھ ساتھ نئے شامل ہونے والے رکن ممالک مصر، ایتھوپیا، ایران، متحدہ عرب امارات اور انڈونیشیا کے سربراہان نے شرکت کی۔
پی ایم مودی نے برکس سے کیا خطاب
برکس سربراہی اجلاس کے دوران ’’امن اور سلامتی‘‘ کے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے دہشت گردی کی سخت مذمت کی اور اسے موجودہ عالمی تناظر میں انسانیت کے لیے سب سے سنگین چیلنج قرار دیا۔ 22 اپریل کو جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہ حملہ ہندوستان کی روح، شناخت اور وقار پر براہ راست حملہ تھا۔ انھوں نے ان دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا جو اس دکھ کی گھڑی میں ہندوستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

