معروف اسلامک اسکالر اور دہلی اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹر ظفر الاسلام خان نے اسلام کو بدنام کرنے والوں کو جواب دیا۔
اسلامی اسکالر، سینئرصحافی، کئی کتابوں کے مصنف اوردہلی اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹرظفرالاسلام خان نے دہشت گردی سے متعلق اسلام کے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معصوم اوربے قصورانسان کا قتل کرنا ہرمذہب میں غلط ہے۔ اسلام توایک بے قصورانسان کے قتل کوانسانیت کا قتل قراردیتا ہے۔ اس لئے پہلگام دہشت گردانہ حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے، وہ بہت کم ہے۔ یہ بہت تکلیف دہ عمل تھا اوربہت گھناؤنا عمل تھا۔
ڈاکٹرظفرالاسلام خان نے کہا کہ اسلام کے نام پرکسی بھی دہشت گردی کونہیں جوڑا جاسکتا۔ اگرکوئی انسان غلط کرتا ہے، تواسلام اس کے لئے ہرگز ذمہ دارنہیں ہے۔ انہوں نے یہ فرسٹیڈ لوگ ہیں، جواس طرح کی حرکتیں کررہے ہیں۔ گولیاں چلاکر کوئی بھی کازحاصل نہیں کیا جاسکتا۔ یہ پوری دنیا میں غلط ہے۔ اس کا کوئی جوازنہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے قصورکا قتل کرنا اسلام، ہندو مذہب، عیسائی اور کسی مذہب میں نہیں ہے۔ شاید یہودیت میں اس طرح کی باتیں کوجائز قرار دیا جاتا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

