وزیراعظم نریندر مودی۔
وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ ہندوستان کی علمی روایت بے حد شاندار اور ثروت مند ہے کیونکہ یہ چار اہم ستونوں یعنی تحفظ، اختراع، اضافے اور لچک پر قائم ہے۔ یہ بات انھوں نے نئی دہلی کے وگیان بھون میں جاری ’’گیان بھارتم انٹرنیشنل کانفرنس‘‘ کے دوسرے روز ’’گیان بھارتم پورٹل‘‘ کے افتتاح کے موقع پر کہی۔ اس کانفرنس کا موضوع ہے ’’ہندوستان کی علمی وراثت کو قدیم نسخہ جات کے ذریعے دوبارہ حاصل کرنا‘‘۔
عوام کو دی مبارکباد
وزیراعظم مودی نے کہا کہ ’’ہندوستانی علمی روایت آج تک اتنی مضبوط اس لیے ہے کیوں کہ یہ چار ستونوں پر مبنی ہے: تحفظ، اختاع، اضافہ اور لچک۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ گیان بھارتم انٹرنیشنل کانفرنس صرف ایک سرکاری یا تعلیمی تقریب نہیں بلکہ ہندوستانی ثقافت، ادب اور شعور کا اعلان ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ’’میں تمام شہریوں کو گیان بھارتم مشن کے آغاز پر مبارکباد دیتا ہوں۔‘‘ انھوں نے زور دیا کہ گیان بھارتم مشن ہندوستان کے عظیم دانشوروں کی تحقیقات اور بصیرت کو ڈیجیٹل کرنے میں مدد کرے گا۔
وزیراعظم مودی نے کہا کہ ’’ہزاروں نسلوں کی غور و فکر، ہندوستانی دانشوروں کی تحقیقات، علمی روایات اور سائنسی ورثہ گیان بھارتم مشن کے ذریعے ڈیجیٹلائز کیے جائیں گے۔ میں تمام شہریوں کو اس مشن کے لیے مبارکباد دیتا ہوں۔‘‘ واضح رہے کہ وزارت ثقافت کے مطابق ’’گیان بھارتم‘‘ ایک قومی تحریک ہے جو ہندوستان کی قدیم نسخہ جات کی دولت کو محفوظ کرنے اور اسے عام کرنے کے لیے وقف ہے۔ یہ مشن ملک کی تہذیبی جڑوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ 2047 تک ’’وکست بھارت‘‘ کے وزیراعظم کے وژن کو حقیقت بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا، جس میں ہندوستان ایک ’’وشو گُرو‘‘ کے طور پر ابھرے گا اور ماضی کی حکمت کو مستقبل کی جدت سے ملائے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


