Chandrayaan-3 Moon Mission Landing: چندریان-3 نے تاریخ رقم کردی ہے۔ چندریان-3 نے جنوبی قطب پر کامیاب سافٹ لینڈنگ کرلی ہے اور اب چاند پر ہندوستان کا قبضہ ہوگیا ہے۔ اس سے قبل اسرو کے مشن کمانڈ سینٹر میں زبردست ہلچل دیکھنے کو مل رہی تھی اور اسرو نے کمانڈ سینٹر کی تصاویر جاری کی تھیں۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا تھا کہ سسٹم نارمل ہے۔ تیاری پوری ہے۔ وہیں، چندریان-3 نے پورے ہندوستان کو ایک کردیا ہے۔ ہر مذہب کے لوگوں نے چاند مشن کی کامیابی کے لئے دعائیں کی تھیں۔ جنوبی افریقہ میں برکس اجلاس میں حصہ لینے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی جوہانسبرگ سے ورچوئلی جڑ کر چندریان-3 کی لینڈنگ دیکھی۔ یوپی کے اسکولوں میں بھی لینڈنگ کو لائیو دکھایا گیا۔
انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے مشن چندریان-3 نے چاند پر سافٹ لینڈنگ کی ہے۔
#WATCH | Delhi: Celebrations outside Congress headquarters as Chandrayaan-3 lands on the Moon pic.twitter.com/S4ckynMO55
— ANI (@ANI) August 23, 2023
اسرو نے ٹوئٹ کرکے قوم کو دی مبارکباد
اسرو نے ٹوئٹ کیا کہ چندریان-3 مشن اپنی منزل پر پہنچ گیا ہے۔ چندریان-3 کامیاب رہا ہے۔ چاند پر کامیاب لینڈنگ کے لئے پورے ملک کو مبارکباد۔
Chandrayaan-3 Mission:
‘India🇮🇳,
I reached my destination
and you too!’
: Chandrayaan-3Chandrayaan-3 has successfully
soft-landed on the moon 🌖!.Congratulations, India🇮🇳!#Chandrayaan_3#Ch3
— ISRO (@isro) August 23, 2023
تاریخی لمحہ- کامیاب سافٹ لینڈ پر وزیر اعظم مودی
وزیراعظم مودی نے کہا کہ چاند پر چندریان-3 کی سافٹ کامیاب لینڈنگ تاریخی ہے۔ یہ لمحہ ہندوستان کا ہے، اس کے لوگوں کا ہے۔
#WATCH | “Kabhi kaha jata tha chanda mama bahut door ke hain, ab ek din wo bhi ayega jab bacche kaha karenge chanda mama bass ek tour ke hain,” says PM Modi on the soft landing of ISRO’s third lunar mission Chandrayaan-3 on the moon pic.twitter.com/qxpfyzHsQl
— ANI (@ANI) August 23, 2023
پورے ملک میں جشن شروع
چندریان-3 کی کامیاب لینڈنگ کے بعد پورے ملک میں جشن کا آغاز ہوگیا ہے۔ کانگریس ہیڈ کوارٹر کے باہربھی جشن منایا گیا۔
اس سے قبل چندریان-3 کی کامیاب لینڈنگ کے لئے لوگوں نے سری نگرکی حضرت بل درگاہ میں خصوصی دعائیں کی گئیں۔ جموں اور کشمیر کے بڈگام میں آرمی گڈ ول اسکول ہنسک کی فلکیاتی لیبارٹری میں چندریان 3 مشن کے لئے طلباء خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ ممبئی میں گلوکار کیلاش کھیرنے چندریان-3 کی کامیاب لینڈنگ سے قبل ایک گانا ہندوستانی عوام کووقف کیا۔
بہتر طریقے سے نیچے اتر رہا ہے لینڈر
اسرو نے کہا کہ لینڈر اپنی اسپیڈ منظم طریقے سے کام کر رہا ہے اور بے حد اچھے طریقے سے نیچے جا رہا ہے۔ گراؤنڈ سے اب کوئی کمانڈنگ نہیں کی جا رہی ہے۔ ابھی رف بریفنگ فیز میں ہیں۔ چندرما پر وکرم لینڈر کی لینڈنگ عمل اچھے سے شروع ہوگیا ہے۔ اسرو نے کہا کہ لینڈروکرم کا پاور ڈیسنٹ مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔ لینڈر اپنی اسپیڈ پہلے سے طے شدہ طریقے سے کام کر رہا ہے۔ ابھی گراؤنڈ سے کوئی کمانڈنگ نہیں کی جارہی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔