ہندوستان کے خارجہ سیکریٹری وکرم مسری نے جمعہ کے روز یورپی یونین کی سیاسی و سلامتی کمیٹی (PSC) کے وفد سے ملاقات کی، جس کی قیادت چیئرپرسن ڈیلفن پرونک کر رہی تھیں۔ یہ وفد ایشیا کا پہلا دورہ کر رہا ہے اور اس کا مقصد ہندوستان-یورپی یونین اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال کے مطابق دونوں فریقین نے سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے اور علاقائی و عالمی حالات پر تبادلۂ خیال کیا۔ وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’خارجہ سیکریٹری وکرم مسری نے یورپی یونین کی PSC کے وفد سے ملاقات کی، جس نے ایشیا کا پہلا دورہ کیا ہے۔ بات چیت میں ہندوستان-یورپی یونین اسٹریٹجک شراکت داری کے تحت سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو گہرا کرنے اور علاقائی و عالمی امور پر خیالات کا تبادلۂ کیا گیا۔‘‘
Foreign Secretary Vikram Misri met today with the EU Political and Security Committee (PSC) delegation, led by Chair Ms. Delphine Pronk @FienBZ, which paid its first-ever visit to Asia.
Discussions focused on deepening security and defence cooperation under the India-EU… pic.twitter.com/H1q7GdMh13
— Randhir Jaiswal (@MEAIndia) September 12, 2025
اس سے قبل جمعرات کو چیئرپرسن پرونک کی سربراہی میں یورپی وفد نے دفاعی سیکریٹری راجیش کمار سنگھ سے ملاقات کی تھی۔ وزارت دفاع نے بتایا کہ اس بات چیت میں صلاحیت سازی، دفاعی اہلیت میں اضافہ اور نئے چیلنجز پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفد کو انفارمیشن فیوژن سینٹر–انڈین اوشن ریجن (IFC-IOR) پر بھی بریفنگ دی گئی۔
ڈیلفن پرونک نے ان ملاقاتوں پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمیں دفاعی سیکریٹری سنگھ سے ملاقات پر خوشی ہوئی، جس میں یورپی یونین اور ہندوستان کے مابین سیکیورٹی و دفاعی تعاون، علاقائی و عالمی چیلنجز پر بات چیت ہوئی۔ یورپی یونین اور ہندوستان فطری شراکت دار ہیں۔‘‘ اس دوران یورپی یونین اور ہندوستان کے مابین انسداد دہشت گردی پر 15ویں مشترکہ ورکنگ گروپ کا اجلاس بدھ کے روز برسلز میں منعقد ہوا تھا۔ دونوں فریقین نے 22 اپریل 2025 کو پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کی، جس میں بے گناہ شہری جاں بحق ہوئے تھے۔ یورپی یونین نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

