کلکی دھام کے پیٹھادھیشور آچاریہ پرمود
کلکی دھام کے پیٹھادھیشور آچاریہ پرمود کرشنم نے کانگریس پارٹی اور راہل گاندھی کو سخت نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس کے سابق لیڈر آچاریہ پرمود کرشنم نے جنگ بندی کے بارے میں بات کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر راہل گاندھی پر حملہ کرتے ہوئے کہا، ’’شروع شروع میں لوگ لشکر طیبہ کو بھی ’سیریس‘ نہیں لیا کرتے تھے۔‘‘
शुरू-शुरू में लोग,
पहले “लशकर-ए-तैयबा”
को भी “सीरियस” नहीं लिया करते थे. https://t.co/BGR0gJ5fzu— Acharya Pramod (@AcharyaPramodk) May 14, 2025
آچاریہ پرمود کرشنم نے ایک دیگر ایکس پوسٹ میں راہل گاندھی سخت حملہ کرتے ہوئے کہا، ’’سیز فائر ہوئے ابھی 4 دن بھی نہیں ہوئے، لشکرِ کانگریسِ راہل ’ثبوت‘ مانگنے میں جٹ گیا۔‘‘
सीज़ “फ़ायर”
हुए अभी 4 दिन भी नहीं हुए,
लश्कर-ए-कांग्रेस-ए-राहुल,
फिर से “सबूत” माँगने में जुट गया. @RahulGandhi— Acharya Pramod (@AcharyaPramodk) May 14, 2025
بتاتے چلیں کہ آچاریہ پرمود نے آپریشن زندور کو لے کر کہا تھا بھارتی فوج نے پاکستان کو گھٹنوں پر لا دیا۔ پاکستان دھوکہ باز اور جھوٹا ملک ہے۔ بھارتی فوج نے سندور کی طاقت دکھا دی۔ پی چدمبرم نے مودی کی تعریف کی، راہل گاندھی کو شاید یہ پسند نہیں آیا۔
آپریشن سندور کے بعد بھارتی فوج نے پاکستان کے حملوں کا منہ توڑ جواب دیا۔ اس پر سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے مودی حکومت کی تعریف کی ہے۔ کانگریس کے سابق لیڈر آچاریہ پرمود کرشنم نے کہا کہ یہ بہت اچھی بات ہے، لیکن راہل گاندھی کو یہ بات اچھی نہیں لگی ہوگی۔ حالانکہ تعریف تو راہل گاندھی کو بھی کرنی چاہئے تھی۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


