نئی دہلی: تلسی نگر، اندرلوک میں ’’خبرکا سچ‘‘ کے زیراہتمام حفیظ الرحمٰن کی رہائش گاہ پرجشنِ آزادی کے نام ایک شام کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پرشعری نشست منعقد ہوئی، جس کی صدارت راجہ بھائی چوڑی والوں نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض قاصرسہسوانی نے انجام دیئے۔ صدارتی خطاب میں راجہ بھائی نے کہا کہ جس آزاد فضا میں ہم سانس لے رہے ہیں، وہ ہمارے بزرگوں کی عظیم قربانیوں کا عطیہ ہے۔ اب مادرِوطن کی ترقی اورحفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔ ہمارے خون کی ایک ایک بوند وطن کے لیے وقف ہے۔ ملک کی ترقی ہی ہماری ترقی ہے۔ شعری نشست انتہائی کامیاب رہی۔ اگرچہ شعرا کی تعداد محدود تھی، تاہم سامعین نے جی بھرکرشعرا کوسنا اورداد وتحسین سے نوازا۔ اس موقع پرشریک شعرا نے اپنے منتخب کلام پیش کئے۔
اپنی آنکھوں کوگناہ گارنہیں کرسکتا
میں کسی اورکا دیدارنہیں کرسکتا
جاوید مشیری
زندگی تیرے مقتل میں ہم
کیا کہیں کیسے پلتے رہے
شرف نانپاروی
پھر ان کا ہم سے ہوگا کوئی مقصد
عنایت پرعنایت ہورہی ہے
قاصرسہسوانی
گھرمیں رہتا ہوں تو گھر کاٹتا ہے
گھرسے نکلوں تو سفر کاٹتا ہے
شکیل بریلوی
لوٹ کر نہیں آیا میرے خاک ہونے تک
دفن ہوگیا آخر انتظار آنکھوں میں
سرتاج امروہوی
اب کھڑا ہوں میں آخری صف میں
میں جو کل تک تھا کائنات تری
فرحت اللہ فرحت
پہلے بدن کے واسطے گروی رکھی گئی
پھربیچ کربدن کوچھڑائی گئی زمین
عمران راہی
نشست میں شریک سامعین میں اسراراحمد، سید ندیم ، محمد صالحین پاشا، محمد شمیم، شہزاد بھائی، محمد، مشتاق، معراج الدین کُنال، لالہ بھائی اورمعین الدین عرف چھوٹے بھائی پیش پیش رہے۔ آخرمیں حفیظ الرحمٰن نے تمام شعرا اورسامعین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی اسی طرح کی ادبی محافل کا انعقاد کیا جاتا رہے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


