Bharat Express DD Free Dish

Jamia Protest for Students Union: جامعہ انتظامیہ لاٹھی کے زور سے طلبا کی آواز کو نہیں دباسکتی، عمران پرتاپ گڑھی نے جامعہ ملیہ اسلامیہ پہنچ کر طلبا کی حمایت کی

کانگریس لیڈر عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ ہم سب جامعہ ملیہ اسلامیہ میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے طلبہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جامعہ انتظامیہ لاٹھی کے زور سے طلبہ کی آواز کو نہیں دباسکتی ہے۔ انہوں نے زوردے کر کہا کہ جامعہ میں طلبہ یونین کی بحالی ہونے تک یہ لڑائی جاری رہے گی۔

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلبہ یونین کی بحالی کے مطالبے سے متعلق جاری احتجاج کو اس وقت مزید مضبوطی ملی جب کانگریس کے سینئر لیڈراور راجیہ سبھا ایم پی عمران پرتاپ گڑھی نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دورہ کیا اور بھوک ہڑتال پربیٹھے طلبہ سے ملاقات کرکے ان کی تحریک کی حمایت کی۔ انہوں نے طلبہ کے مطالبات کو سنجیدگی سے لینے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔

 رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ ہم سب جامعہ ملیہ اسلامیہ میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے طلبہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جامعہ انتظامیہ لاٹھی کے زور سے طلبہ کی آواز کو نہیں دباسکتی ہے۔ انہوں نے زوردے کرکہا کہ جامعہ میں طلبہ یونین کی بحالی ہونے تک یہ لڑائی جاری رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ کے طلبہ تقریباً 10 دنوں سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ہیں اورطلبہ یونین کی بحالی کا مطالبہ کررہے ہیں، لیکن افسوس جامعہ انتظامیہ کواپنے طلبہ کی کوئی فکرنہیں ہے، البتہ احتجاج کررہے طلبہ کو ڈرا اور دھمکا کراحتجاج کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طاقت کے دم پراحتجاج کوختم نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے جامعہ انتظامیہ سے جلد ازجلد طلبہ کے مطالبات کومان کرہڑتال کوختم کرانے کی اپیل کی۔

عمران پرتاپ گڑھی کی آمد کواحتجاجی طلبہ کے لیے حوصلہ افزا قدم قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ طلبہ طویل عرصے سے جامعہ میں جمہوری نمائندگی کی بحالی کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ جامعہ میں طلبہ یونین کی عدم موجودگی کے باعث انہیں اپنے مسائل اورمطالبات انتظامیہ تک پہنچانے کے لیے ایک موثرپلیٹ فارم میسر نہیں ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ طلبہ یونین کی بحالی کے لیے جلد ازجلد ٹھوس اقدامات کیے جائیں تاکہ طلبہ جمہوری طریقے سے اپنی نمائندگی کر سکیں۔ طلبہ کا موقف ہے کہ ان کے جمہوری مطالبات کو تسلیم کیا جانا چاہئے اور ان کے ساتھ بات چیت کے ذریعے مسئلے کا حل نکالا جانا چاہیے۔ اس موقع پرکانگریس کے اقلیتی شعبے کے چیئرمین عبدالواحد قریشی، میڈیا انچارج عدنان اشرف، این ایس یو آئی لیڈر ذیشان خان، فیضان علی خان سمیت یوتھ کانگریس کے کئی لیڈران  بھی موجود تھے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read