جھارکھنڈ دسویں بورڈ کے امتحان میں رانچی کی تہرین فاطمہ نے 97.4 فیصد حاصل کر اپنے خاندان کا نام روشن کیا ہے۔ اس نے رانچی میں ٹاپ کیا ہے اور اب اس کے گھر پر مبارکباد پیش کرنے والوں کا دراز سلسلہ دکھائی پڑ رہا ہے۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی نے بھی تہرین فاطمہ سے ملاقات کر مبارکباد پیش کی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ عمران پرتاپ گڑھی نے تہرین کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی، اور خاص طور سے والد عبدالرحمن کو گلے لگا کر مبارکباد دی۔ اس موقع پر عبدالرحمن جذباتی بھی نظر آئے۔
झारखंड बोर्ड में 97.4% नम्बरों के साथ रॉंची टॉप करने वाली तहरीन फातिमा की कहानी कमाल की है, आज सुबह इस बच्ची के परिवार से मिला और बच्ची की हौसला अफ़ज़ाई के लिये उसे सम्मानित किया।
तहरीन के पिता सड़क किनारे रेहड़ी पर कपड़ा बेंचते हैं, लेकिन जज़्बा कमाल का है, उनसे मिल के उन्हें… pic.twitter.com/braHbsSDZG— Imran Pratapgarhi (@ShayarImran) May 28, 2025
اس ملاقات کی کچھ تصویریں عمران پرتاپ گڑھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کی ہیں۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں عمران پرتاپ گڑھی نے لکھا ہے کہ ’’جھارکھنڈ بورڈ میں 97.4 فیصد نمبرات کے ساتھ رانچی ٹاپ کرنے والی تہرین فاطمہ کی کہانی کمال کی ہے۔ آج صبح اس بچی کے کنبہ سے ملا اور بچی کی حوصلہ افزائی کے لیے اسے اعزاز بخشا۔‘‘ وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’’تہرین کے والد سڑک کنارے ریہڑی پر کپڑا فروخت کرتے ہیں، لیکن جذبہ کمال کا ہے۔ ان سے ملاقات کر انھیں مبارکباد پیش کر رہا تھا کہ وہ شائستگی سے بولے ’سر مجھے کچھ کہنا ہے‘۔ میں نے کہا ’بولیے‘۔ وہ بے ساختہ بولے– یہ کس نے کہہ دیا تم سے کہ بس پنچر بناتے ہیں۔‘‘
بہر حال، تہرین فاطمہ کی تعریف رانچی ہی نہیں، پورے جھارکھنڈ میں ہو رہی ہے۔ آل جھارکھنڈ اس بچی نے پانچواں رینک حاصل کیا ہے۔ ایک میڈیا ادارہ سے بات کرتے ہوئے تہرین نے بتایا کہ سوشل میڈیا سے دوری بنا کر اور اسکول کے اساتذہ سے ملی رہنمائی و این سی ای آر ٹی کی کتابیں پڑھ کر یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ وہ رانچی واقع اُرسلائن کانوینٹ اسکول کی طالبہ ہیں۔ تہرین کو ریاضی میں 100، سائنس میں 100، انگریزی میں 96، سوشل سائنس میں 95، آئی ٹی میں 96 اور ہندی میں 87 نمبرات حاصل ہوئے ہیں۔ تہرین کا کہنا ہے کہ ’’میرے والدین نے مجھے کبھی تعلیم کے علاوہ کسی دوسرے کام کے لیے دباؤ نہیں ڈالا۔ سبھی نے مجھے صرف پڑھائی کرنے کو ہی کہا، اور آج اپنے والدین کے چہرے پر خوشی دیکھ کر لگتا ہے کہ میری محنت بھی کامیاب ہوئی۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
