Manoj Tiwari Address Students: مہاراجا اگرسین کالج میں منوج تیواری کا نوجوانوں کو پیغام، کہا- زندگی کی اقدار اور ہنر کے ساتھ کامیابی کی راہ طے کریں
دہلی یونیورسٹی کے مہاراجا اگرسین کالج میں طلبہ یونین کی حلف برداری تقریب کے دوران رکن پارلیمنٹ منوج تیواری نے نوجوانوں کو زندگی کی اقدار، مہارت اور مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنے کا پیغام دیا۔
پروں کو مت کاٹیے، انہیں پرواز دیجیے، اے ایم یو کے طلبہ کی آواز کو سننے کا وقت ہے، یہی نوجوان اس چمن کے پھول ہیں
17 اکتوبر کو جب سرسید احمد خاں کو یاد کیا جائے تو ان کے اس چمن کے نوجوان بھی یاد رکھے جائیں۔ یہی نوجوان اس چمن کے پھول ہیں۔ یہی آنے والے وقت کے چراغ ہیں۔ یہی علی گڑھ کی پہچان کو آگے لے جانے والے ہیں۔انہیں پرواز کرنے دیجیے۔ان کی پرواز کو سمت دیجیے۔ان کے خوابوں کو سمجھنے کی کوشش کیجیے۔
Rajasthan Board: راجستھان بورڈ کا بڑا فیصلہ، اب سال میں دو بار ہوں گے بورڈ امتحانات، ’بیسٹ آف 2‘ سے تیار ہوگا رزلٹ
تعلیمی سیشن 27-2026 سے RBSE کی 10ویں جماعت کے طلبہ کو سال میں دو مرتبہ امتحان دینے کا موقع، فروری-مارچ کا پہلا امتحان سب کے لیے لازمی، مئی-جون میں صرف 3 مضامین کا دوبارہ امتحان ہوگا۔
LPU Campus Violence: لولی پروفیشنل یونیورسٹی تشدد کے معاملے میں پنجاب پولیس نے طاقت کے بے جا استعمال اور لاٹھی چارج سے کیا انکار
یہ تنازع سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان پوسٹس کے بعد شروع ہوا، جن میں گرلز ہاسٹل کیمپس کے اندر ایک سنگین واقعے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ پوسٹس میں الزام لگایا گیا کہ ایک بیرونی شخص نے ایک طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے۔ اس کے بعد بڑی تعداد میں طلبہ احتجاج کے لیے جمع ہوگئے اور جواب دہی، سکیورٹی کے نظام میں اصلاحات اور یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
Justice Surya Kant Addresses UGC Regulations: جسٹس سوریہ کانت نے اپنے نام سے منسوب اینٹی ریزرویشن بیان کی تردید کی، کہا-’’ان کے الفاظ، خیالات یا کردار کی عکاسی نہیں کرتا یہ بیان‘‘
جسٹس سوریہ کانت نے اپنے نام سے منسوب ایک الگ اینٹی ریزرویشن بیان کی تردید کی ہے۔ ایک بڑے پیمانے پر گردش کرنے والی تصویر میں جسٹس سوریہ کانت سے یہ بیان منسوب کیا گیا ہے کہ اگر کوئی برادری آئی اے ایس، آئی پی ایس افسران، چیف جسٹس، صدر یا وزیر اعظم پیدا کر چکی ہے تو پھر اس کے باوجود پسماندہ رہنے کے لیے برہمنوں کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔
PM Modi’s Conversation With Teachers: ٹیچرز ڈے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا اساتذہ سے گفتگو، کہا- ’بچوں کا بچپن مرنے نہیں دینا ہے‘
پی ایم مودی نے بچوں میں بڑھتے ہوئے اسکرین ٹائم پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ ایک طرح کی لت بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بچے کھیل کود میں دلچسپی لینے لگیں اور ویڈیو گیمز کے بجائے حقیقی میدان میں کھیلنا شروع کریں تو ممکن ہے کہ وہ آہستہ آہستہ اس لت سے باہر نکل سکیں۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ بچوں کو زیادہ سے زیادہ تخلیقی سرگرمیوں سے جوڑا جائے اور ایسے پروگرام تیار کیے جائیں جو بچوں کو اسکرین سے دور رکھنے اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوں۔
New York schools ban AI: نیویارک کے اسکولوں میں طلبہ کے لیے اے آئی کے استعمال پر پابندی، بچوں کی تعلیم اور ذہنی صحت کے تحفظ کا فیصلہ
نئے ضابطے کے مطابق کم عمر طلبہ کے لیے اسکولوں میں اے آئی کے استعمال پر پابندی ہوگی۔ تاہم 14 سال یا اس سے زیادہ عمر کے ہائی اسکول طلبہ کو کچھ مخصوص پائلٹ پروگراموں میں اے آئی استعمال کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
NEET-UG Examination: وزیراعظم مودی نے نیٹ-یو جی امتحان کے امیدواروں کو ٹریفک جام سے بچانے کے لیے دہلی ہوائی اڈے سے مؤخر کی اپنی روانگی
مرکزی وزیر سکانتا مجمدار نے وزیراعظم کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بعض لوگوں کے لیے اقتدار صرف ایک اختیار ہوتا ہے، لیکن وزیراعظم مودی کے لیے یہ ایک ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا طلبہ کی سہولت کے لیے ہوائی اڈے پر انتظار کرنا ایسی قیادت کی مثال ہے جو شہریوں کو اولین ترجیح دیتی ہے۔
NEET-UG Exam: نیٹ-یو جی کا دوبارہ امتحان سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان منعقد، ملک و بیرون ملک لاکھوں امیدوار شریک
امتحان میں 22.79 لاکھ سے زائد امیدوار امتحان میں شریک ہورہے ہیں جس کا انعقاد 551 شہروں کے 5,440 مراکز اور 14 بین الاقوامی مقامات پر کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ یہ دوبارہ امتحان گزشتہ پیپر لیک معاملے کے بعد منعقد کیا جا رہا ہے، جس کی تحقیقات مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کر رہا ہے۔ اس معاملے میں سی بی آئی متعدد افراد کو گرفتار بھی کر چکی ہے۔
NTA New Guidelines: نیٹ یوجی امتحان میں حجاب، پگڑی اور مذہبی علامات پر پابندی نہیں، نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے جاری کیے رہنما خطوط، اضافی جانچ لازمی
این ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ موبائل فون، اسمارٹ واچ، بلوٹوتھ ڈیوائس، ایئر فون یا کسی بھی قسم کے الیکٹرانک یا مواصلاتی آلات کو امتحان ہال میں لے جانے کی سخت ممانعت ہے۔ دھات سے بنے اشیا، بڑے بیلٹ بکل، بھاری زیورات اور دیگر غیر ضروری لوازمات بھی امتحان مرکز کے اندر لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔





