Urdu Conclave 2026

Apache helicopter makes ‘emergency landing’ in Punjab: پٹھان کوٹ میں فضائیہ کے ہیلی کاپٹر اپاچے کی ایمرجنسی لینڈنگ، علاقے میں امڈی بھیڑ، مقامی لوگوں میں تشویش

جمعہ کی صبح تقریباً 11 بجے ایئرفورس کے اپاچے ہیلی کاپٹر کی ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔ اس ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد وہاں مقامی لوگوں کی بھیڑ اکٹھا ہو گئی اور افرا تفری کا ماحول بھی پیدا ہو گیا۔

پنجاب کے پٹھان کوٹ شہر واقع ننگل پور علاقہ میں آج ہندوستانی فضائیہ کے مشہور ہیلی کاپٹر ’اپاچے‘ کی اچانک ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔ اس ایمرجنسی لینڈنگ سے علاقہ میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔

لینڈنگ کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا

راحت کی بات یہ رہی کہ ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ اس ایمرجنسی لینڈنگ کے بارے میں میڈیا نے جب افسران سے جانکاری حاصل کرنے کی کوشش کی، تو ناکامیابی ملی۔ دراصل کوئی بھی افسر اس ایمرجنسی لینڈنگ کے بارے میں بات کرنے کو راضی نہیں ہوا۔

جمعہ کی صبح تقریباً 11 بجے اپاچے کی ایمرجنسی لینڈنگ

بتایا جاتا ہے کہ پٹھان کوٹ سے اپاچے ہیلی کاپٹر نے پرواز بھری تھی، اور کچھ ہی دیر بعد قریب کے ہیلڈ گاؤں میں ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑ گئی۔ پٹھان کوٹ سے ملحق ہیلڈ گاؤں تھانہ ننگل پور کے تحت ہی آتا ہے۔ اسی مقام پر جمعہ کی صبح تقریباً 11 بجے اپاچے کی ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔ اپاچے کی لینڈنگ کے فوراً بعد مقامی لوگوں کی وہاں پر بھیڑ جمع ہو گئی۔ کچھ لوگ دہشت میں بھی نظر آئے، کیونکہ انھیں سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ آخر فضائیہ کا ہیلی کاپٹر اس جگہ کیوں اترا۔

اپاچے کو گاؤں کی ایک کھیت میں اتارا گیا

جائے وقوع پر پہنچی تھانہ ننگل پور کی پولیس نے پورے علاقے کو گھیر لیا ہے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ اپاچے کی ایمرجنسی لینڈنگ کیوں کرائی گئی۔ اپاچے کو گاؤں کی ایک کھیت میں اتارا گیا ہے، جہاں اسے دیکھنے کے لیے لوگوں کی زبردست بھیڑ جمع ہو گئی ہے۔ حال ہی میں اتر پردیش کے سہارنپور میں بھی اپاچے ہیلی کاپٹر کی ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی تھی۔ اس وقت بتایا گیا تھا کہ کچھ تکنیکی وجوہات کے سبب ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی۔

 اس سے پہلے، بھارتی فضائیہ کا ایک ریموٹ کنٹرول طیارہ (بے پائلٹ فضائی گاڑی) 5 جون کو جیسلمیر ضلع کے پٹھلا گاؤں میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ فضائیہ نے بتایا تھا کہ اس حادثے میں کسی شخص یا املاک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ فضائیہ نے “ایکس” پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’بھارتی فضائیہ کا ایک ریموٹ کنٹرول طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران جیسلمیر کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔‘‘

اپاچے ہیلی کاپٹروں کی خصوصیات پر ایک نظر

اپاچے AH-64E بھارتی فضائیہ کے بیڑے میں سب سے جدید اور مہلک ہیلی کاپٹروں میں سے ایک ہے، جو جدید ٹارگٹنگ، نیویگیشن اور ہتھیاروں کے نظام سے لیس ہے۔ یہ ہیلی کاپٹر انتہائی بلند مقامات پر جنگی علاقوں سمیت دفاعی اور حملہ آور دونوں قسم کے مشن میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ تاہم بار بار کی ایمرجنسی لینڈنگ ان ہیلی کاپٹروں سے متعلق تشویش میں اضافہ کردیا ہے، لیکن دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایسی لینڈنگز سکیورٹی کے معیاری پروٹوکول کا حصہ ہوتی ہیں اور اکثر بڑی تباہی سے بچاؤ کے لیے کی جاتی ہیں۔ بھارتی فضائیہ کی ٹیکنیکل ٹیم ہلےڑ گاؤں میں اپاچے ہیلی کاپٹر کی ایمرجنسی لینڈنگ کی وجوہات جاننے کے لیے گہرائی سے اور تفصیل کے ساتھ تحقیقات کرے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔