لکھنؤ: سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے بدھ کے روز سنبھل کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ (سی جے ایم) ویبھنشو سدھیر کے تبادلے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ اور الہ آباد ہائی کورٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کا ازخود نوٹس (سوموٹو) لیں۔ اے این آئی سے بات کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا: ’’مجھے امید ہے کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ اس معاملے کا ازخود نوٹس لیں گی۔ میرا یقین ہے کہ ملک کے دانشور اور جج صاحبان خود اس مسئلے کی سنگینی کو سمجھیں گے اور انصاف کے تحفظ کے لیے قدم اٹھائیں گے۔‘‘
اے ایس پی انوج چودھری کے خلاف ایف آئی آر کا پس منظر
واضح رہے کہ 14 جنوری کو سنبھل کی سی جے ایم عدالت نے تشدد کے ایک معاملے میں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) انوج چودھری، انسپکٹر انوج تومر اور دیگر پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ الزامات کے مطابق سنبھل تشدد کے دوران ایک نوجوان کو گولی لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔
شاہی جامع مسجد سروے کے دوران تشدد
یہ پرتشدد جھڑپیں 19 نومبر 2024 کو اس وقت ہوئیں جب اتر پردیش کے ضلع سنبھل میں واقع شاہی جامع مسجد کے عدالتی حکم پر سروے کیا جا رہا تھا۔ یہ سروے ایک عرضی کے بعد کیا گیا تھا، جو سینئر وکیل وشنو شنکر جین کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مسجد کی جگہ پہلے مندر موجود تھا۔ تشدد کے دوران تین افراد ہلاک ہوئے۔ پولیس اہلکاروں سمیت تقریباً دو درجن افراد زخمی ہوئے۔ حالات پر قابو پانے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔
تشدد کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کی جائیداد ضبط
معاملے میں ایک اہم پیش رفت کے تحت بدھ کے روز اتر پردیش پولیس اور انتظامیہ نے عدالت کے حکم پر شارق سٹھا کے مکان کو ضبط کر لیا، جسے نومبر 2024 کے تشدد کا مبینہ ماسٹر مائنڈ بتایا جا رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


