فائل فوٹو۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو بھارتیہ جن سنگھ کے بانی ڈاکٹر شیام پرساد مکھرجی کو ان کی برسی پر دلی خراج عقیدت پیش کیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے امت شاہ نے لکھا کہ ’’ملک کی یکجہتی، سالمیت اور ثقافتی قوم پرستی کے علمبردار ڈاکٹر شیام پرساد مکھرجی کے یوم شہادت پر میں انھیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ڈاکٹر مکھرجی قومی اتحاد کے حقیقی معمار تھے۔ انھوں نے مغربی بنگال اور جموں و کشمیر میں تفرقہ انگیز عناصر کے ساتھ کبھی سمجھوتہ نہیں کیا اور اقتدار کی قربانی دیتے ہوئے نہرو کیبنٹ سے استعفیٰ دے دیا۔‘‘
وزیر داخلہ امت شاہ نے مزید کہا کہ ’’جن سنگھ کی بنیاد رکھ کر ڈاکٹر مکھرجی نے ملک کو ایک ایسا سیاسی متبادل دیا جس نے قومی مفاد کو سب سے اوپر رکھا اور یہاں تک کہ جموں و کشمیر کو ہندوستان کا اٹوٹ انگ رکھنے کے لیے اپنی جان بھی قربان کردی۔ مادر وطن کے ایسے سچے پرستار، عزت مآب ڈاکٹر شیام پرساد مکھرجی کی زندگی صدیوں تک ان گنت ہندوستانیوں کی رہنمائی کرتی رہے گی۔‘‘
देश की एकता, अखंडता और सांस्कृतिक राष्ट्रवाद के पुरोधा डॉ. श्यामा प्रसाद मुखर्जी जी के बलिदान दिवस पर उन्हें श्रद्धापूर्वक नमन।
डॉ. मुखर्जी जी, राष्ट्रीय एकता के सच्चे सूत्रधार थे। उन्होंने पश्चिम बंगाल और जम्मू-कश्मीर में विभाजनकारी तत्त्वों से कभी समझौता नहीं किया और सत्ता को… pic.twitter.com/rlB7RkLSH7
— Amit Shah (@AmitShah) June 23, 2025
جے پی نڈا اور نتن گڈکری نے بھی پیش کیا خراج عقیدت
دریں اثنا بی جے پی کے قومی صدر اور مرکزی وزیر جے پی نڈا نے بھی مکھرجی کو یاد کرتے ہوئے انھیں ’’مدر انڈیا کا مبارک بیٹا‘‘ اور ’’ثقافتی قوم پرستی کا علمبردار‘‘ قرار دیا۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انھوں نے لکھا کہ ’’ڈاکٹر شیام پرساد جی نے جموں و کشمیر اور مغربی بنگال کو ہندوستان کا اٹوٹ انگ رکھنے کے لیے اپنی پوری زندگی نظریاتی اور سیاسی طور پر جدوجہد کی۔‘‘ وہیں مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہاکہ ’’انھوں نے اقتدار چھوڑ کر ملک کی یکجہتی اور سالمیت کے لیے اپنا سب کچھ قربان کردیا، ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔‘‘
کون تھے شیام پرساد مکھرجی؟
مئی 1953 میں مکھرجی کی گرفتاری اور بعد ازاں حراست میں موت وسیع پیمانے پر احتجاج اور قومی بیداری کا باعث بنی۔ انھوں نے دفعہ 370 کو تفرقہ انگیز قانون کے طور پر دیکھا اور اس پر سخت تنقید کی۔ ان کی موت مزید سیاسی کارکنوں کے لیے ایک ریلینگ پوائنٹ بن گئی جس نے بالآخر جموں و کشمیر میں پرمٹ سسٹم کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



