مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو گجرات کے احمد آباد کے پرہلاد نگر گارڈن میں ایک یوگا سیشن میں حصہ لیا۔ گجرات کے وزیر داخلہ ہرش سنگھوی، ایم ایل اے امت ٹھاکر اور بی جے پی کے سینئر لیڈران بھی ان کے ساتھ اس یوگا سیشن میں شامل ہوئے۔ اس کے علاوہ سیکڑوں شہری بھی یوگا کا عالمی دن منانے کے لیے وزیر داخلہ کے ساتھ سیشن میں شریک ہوئے۔
मन, शरीर और मस्तिष्क में एकात्मता लाने वाला ‘योग’ आज विश्वभर में लोगों की दिनचर्या का अंग बन चुका है।
‘अंतरराष्ट्रीय योग दिवस’ के अवसर पर अहमदाबाद में क्षेत्रवासियों के साथ योगाभ्यास किया। pic.twitter.com/1E15m8obzr
— Amit Shah (@AmitShah) June 21, 2025
امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے کہا کہ یوگا طویل عرصے سے ہندوستان کی صحت مند زندگی کی روایت کا حصہ رہا ہے۔ انھوں نے لکھا ’’یوگا کی باقاعدہ مشق جسم، دماغ اور خیالات کو بیماریوں سے بچاتی ہے اور مثبت توانائی پیدا کرتی ہے۔‘‘انھوں نے مزید لکھا کہ پی ایم مودی کی قیادت میں پور دنیا نے یوگا کو اپنالیا ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ یوگا کو اپنی روزمردہ کی زندگی کا حصہ بنائیں۔
योग सदियों से स्वस्थ और आरोग्य जीवन पद्धति वाली भारतीय परंपरा का अभिन्न अंग रहा है। नियमित योगाभ्यास शरीर, मन और विचारों को विकारों से मुक्त बनाता है और सकारात्मक ऊर्जा का संचार करता है। मोदी जी के नेतृत्व में भारत की अमूल्य धरोहर ‘योग’ को पूरे विश्व ने अपनाया है।… pic.twitter.com/HftKsF7XkV
— Amit Shah (@AmitShah) June 21, 2025
ہندوستان بھر میں ہزاروں لوگوں نے منایا یوگا کا عالمی دن
احمد آباد میں منعقدہ یہ پروگرام ’’یوگا سنگم‘‘ کا حصہ تھا، جو آیوش کی وزارت کی طرف سے ایک ملک گیر پہل ہے۔ ہندوستان بھر میں اس کے ہزاروں سیشن ہوئے۔ اس پروگرام کا مقصد یوگا کے صحت سے متعلق فوائد کے بارے میں بیداری پھیلانا اور لوگوں کو باقاعدگی سے یوگا کرنے کی ترغیب دینا ہے، جو کہ وزیر اعظم مودی کے یوگا سے متعلق وژن کے مطابق ہے۔
دریں اثنا دنیا بھر میں موجود ہندوستانی سفارت خانوں اور ثقافتی مراکز نے بھی یوگا کے عالمی دن پر یوگا سیشنز کا اہتمام کیا۔ نیپال میں ہندوستانی سفارت خانہ اور لمبنی ڈیولپمنٹ ٹرسٹ نے بھگوان بدھ کی جائے پیدائش لمبنی میں ایک بڑی تقریب کا انعقاد کیا۔ ہندوستانی سفیر نوین سریواستو نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے21 جون کو 2014 میں عالمی یوگا ڈے کے طور پر منانے کے اعلان کے بعد سے یوگا ایک عالمی تحریک بن گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

