مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے تلنگانہ کے یومِ ریاست کے موقع پر اس کے مخصوص ثقافتی اور سماجی تانے بانے کی تعریف کی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے انھوں نے لکھا کہ ’’تلنگانہ کے یومِ ریاست کے موقع پر ریاست کے ہمارے بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد۔ اپنی بھرپور ثقافت، ورثے اور محنتی لوگوں کے ساتھ تلنگانہ ہندوستان کے نسلی ثقافتی نقشے پر چمک رہا ہے۔ دعا ہے کہ ریاست خوش حالی کی نئی بلندیوں تک پہنچے۔‘‘
On Telangana statehood day, warm greetings to our brothers and sisters of the state. With its rich culture, heritage, and hardworking people, Telangana shines brightly on India’s ethno-cultural map. May the state reach new heights of prosperity.
తెలంగాణ రాష్ట్ర అవతరణ దినోత్సవం…
— Amit Shah (@AmitShah) June 2, 2025
دریں اثنا مرکزی وزیر جے پی نڈا نے بھی تلنگانہ کے لوگوں کو اس موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ریاست کے لوگوں کی گرمجوشی اور لچک کا اعتراف کیا۔ انھوں نے لکھا ’’تلنگانہ کے یومِ ریاست پر میں اس خوبصورت ریاست کے تمام بھائیوں اور بہنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ تلنگانہ اپنی منفرد ثقافت، متحرک تہواروں اور سب سے بڑھ کر اپنے لوگوں کی گرمجوشی اور مہربانی کے لیے نمایاں ہے۔ دعا ہے کہ ریاست اور اس کے عوام خوش حالی اور خوشی کے ساتھ ترقی کرتے رہیں۔‘‘
تلنگانہ نے بطور ریاست ایک دہائی کا سنگِ میل طے کیا
واضح رہے کہ تلنگانہ کو 2014 ہی الگ ریاست کا درجہ ملا تھا، جب مرکزی حکومت نے ریاست کا درجہ دینے کے لیے ایک طویل تحریک کے بعد 2 جون 2014 کو آندھرا پردیش سے تلنگانہ کو الگ کر دیا تھا۔ یہ مطالبہ، مساوی ترقی، بہتر حکمرانی، اور ثقافتی شناخت کی خواہشات پر مبنی تھا، جس کے نتیجے میں تلنگانہ ہندوستان کی 29ویں ریاست بن گیا۔
اپنی تشکیل کے بعد سے تلنگانہ نے آئی ٹی، انفراسٹرکچر اور زراعت جیسے شعبوں میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ یوم ریاست کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر ریاست بھر میں مختلف ثقافتی پروگرام، پریڈ اور سرکاری تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جو اس کے شہریوں کے فخر اور اتحاد کی عکاسی کرتے ہیں۔ تلنگانہ کے وجود کی ایک دہائی مکمل ہونے پر، قومی قائدین نے اس کی مسلسل ترقی اور خوش حالی کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

